اسے کہتے ہیں تبدیلی:پاکستان نےکرونا وائرس سے نمٹنے اور بچنے کے لیے سرجیکل ماسک اورحفاظتی کٹس کاجہازبھرکرامریکہ بھیج دیا

0
96

اسلام آباد: اسے کہتے ہیں تبدیلی : پاکستان نے امریکہ کے لیے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سرجیکل ماسک اورحفاظتی کٹس کا جہازبھرکربھیج دیا ،اطلاعات کے مطابق ابھی تھوڑی دیرپہلے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کی طرف سے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سرجیکل سامان اورحفاظتی کٹس بھیجنے پرشکریہ ادا کیا ہے

 

 

اطلاعات کے مطابق پاکستان کی طرف سے امریکی عوام کے لے بہت زیادہ تعداد میں سرجیکل ماسک اورکرونا سے بچاوکے لیے حفاظتی کٹس کے بہت بڑاتحفہ بھیجا ہے، یہ سامان پاک فضائیہ کا کارکوجہاز لے کرامریکہ پہنچ گیا ہے،

دوسری طرف امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اس بہت بڑی ڈونیشن پرحکومت پاکتسان کا شکریہ اداکیا ہے اورکہا ہے کہ پاکستان اورامریکہ کے درمیان یہ اچھے تعلقات کا بہت بڑا بولتا ہوا ثبوت ہے،

امریکی طرف امریکی وزیرخارجہ نے پاکستان نے نام اپنے ایک ا ہم پیغام میں کہا ہے وہ پاکستان کےبہت زیادہ مشکورہیں ، پاکستان نے مشکل وقت میں امریکہ کا ساتھ دیا ہے،

 

 

دوسری طرف امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اسد محمود خان نے بھی ایک ٹویٹ پیغام کے ذریعے پاکستان کی طرف سے امریکی عوام کے لیے ایک بہت بڑی ڈونیشن کی خبردیتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کی طرف سے بھیجا گیا کارگوجہازامریکہ کے انڈریوایئرپورٹ پراترا جہاں امریکی اعلیٰ حکام نے پاکستان کی طرف سے یہ امدادی سامان تقسیم کیا

Leave a reply