پاکستان اور آزربائیجان کے مابین دو طرفہ تعاون کا معاہدہ طے پا گیا

0
58

پاکستان اور آزربائیجان کے مابین قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے دو طرفہ تعاون کا معاہدہ ، معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت خارجہ میں منعقد ہوئی
معاہدے پر دونوں وزرائے خارجہ نے دستخط کئے، اس موقع پر چیرمین این ڈی ایم اے بھی موجود تھے

اس معاہدے کے تحت پاکستان اور آزربائیجان ہنگامی صورتحال اور قدرتی آفات کی صورت میں ایک دوسرے کی معاونت کریں گے

اس سے قبل آزربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آمد ہوئی ، آزربائیجان کے وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کے سبزہ زار میں پودا لگایا
پاکستان اور آزربائیجان کے مابین ، وزارتِ خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات کے دور کا آغاز ہو گیا

آذربائیجان کے وزیر خارجہ کل پاکستان پہنچے چیف آف آرمی سٹاف نے حالیہ جنگ میں فتح پر آزربائیجان کی فوجی قیادت کو مبارکباد پیش کی ، شہید کی حیثیت سے شہید ہونے والے تمام خدمت گاروں اور عام شہریوں کے لواحقین اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے اللہ تعالٰی کی رحمت کی دعا کی۔

Leave a reply