پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا اقتصادی روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

0
159

پیپلز پارٹی کے چیئرمین اوروزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے ملاقات کی ہے.ملاقات میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور متحدہ عرب امارات کے سفیر کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا.

ملاقات کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع تر امکانات کو دیکھتے ہوئے دوطرفہ اقتصادی روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے .

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کل ایران کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے.دورہ ایران کے دوران بلاول بھٹو ایرانی حکام سے پاک ایران تعلقات سمیت خطے کی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے.

قبل ازیں بلاول بھٹو کا کہا تھا کہ پاکستان اور خود میں دہشت گردی کا شکار ہوا ہوں، امید ہے افغان حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے گی، ہمیں افغانستان سے مزید مہاجرین کی آمد کا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں 97 فیصد لوگ خط غربت کے نیچے جا رہے ہیں، افغان حکومت کو عالمی برادری کی توقعات پر پورا اترنا ہوگا، افغانستان سے انہیں نکالنے کی کوشش کررہے ہیں جن کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میری ترجیح پاکستان کی معاشی سفارتکاری کا فروغ ہے، ہماری توجہ ٹریڈ، ناٹ ایڈ پر مرکوز ہے۔

Leave a reply