پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ٹیکنالوجی اور اقتصادی شراکت داری بڑی پیش رفت

0
27

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ٹیکنالوجی اور اقتصادی شراکت داری بڑی پیش رفت

باغی ٹی وی : پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ٹیکنالوجی اور اقتصادی شراکت داری کے ذریعےمعاشی بحالی کیلئے شراکت داری پر اتفاق ہوا ہے ، دونوں ممالک تین ماہ میں دوطرفہ ترجیحی تجارت کے معاہدے کو حتمی شکل دیں گے.

ازبک۔پاکستان بین الحکومتی کمیشن برائے ٹریڈ، اکنامکس اینڈ سائنٹیفک ٹیکنیکل کوآپریشن (آئی جی سی ) کا چھٹا اجلاس بدھ کو تاشقند میں منعقد ہوا جس کی مشترکہ صدارت پاکستان کی جانب سے مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد اور ازبکستان کے نائب وزیراعظم عمرزکوف نے کی۔

اجلاس کے دوران فریقین نے ٹیکنالوجی، ایجادات اور اقتصادی شراکت داری کے ذریعے کووڈ۔19 کے بعد پائیدارمعاشی بحالی کیلئے شراکت داری بڑھانے پر اتفاق کیا جس کا مقصد متنوع اقتصادی شراکت داری، پائیدار معاشی شرح نمو، سپلائی چین کے نظام میں بہتری اور ماحولیات کے شعبوں کی ترقی ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا تھا کہ ملک کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور صنعت مثالی ترقی کررہی ہے۔عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ تین سال میں شرح نمو کے اہداف حاصل کیے اور اب چیلنج پائیدار معاشی نمو ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان کی برآمدات میں31 ارب ڈالرز تک اضافہ ہوا اور اس میں بڑا حصہ ٹیکسٹائل کے شعبے کا ہے۔

Leave a reply