ملتان میں کھیلے جانیوالے ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی۔ ابتدائی دو میچوں میں پاکستان نے 3 روزہ ون ڈے سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔
قومی ٹیم اب کلین سوئپ کے عزم کے ساتھ میدان میں اُترے گی جبکہ ویسٹ انڈین ٹیم کی کوشش ہوگی کہ آخری میچ جیت کر سیریز کا اختتام خوشگوار انداز میں کیا جائے۔ پاکستان نے پہلے میچ میں 5 وکٹ سے فتح حاصل کی تھی جس میں بابر اعظم نے 103 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ پہلے میچ کے آخری اوورز میں خوشدل شاہ نے جارحانہ انداز میں 41 رنز بنا کر ٹیم کو کامیابی دلائی۔
دوسرے ایک روزہ میچ میں بابر اعظم اور امام الحق کی نصف سنچریوں اور پھر محمد نواز کی عمدہ بولنگ کے باعث پاکستان نے حریف ٹیم کو 120 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے میچ آج شام 4 بجے شروع ہوگا۔
ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 275 رنز بنائے پاکستان کے 276 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیر کی پوری ٹیم 33ویں اوور میں 155 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تاہم ویسٹ انڈیز کی اننگز کے دوران ایک حیرت انگیز واقعہ ہوا .
276 رنز کے ہدف میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری تھی کی 29 ویں اوور میں اچانک امپائر کی جانب سے مہمان ٹیم کو 5 رنزپنالٹی میں دیئےگئ پاکستا ن کو 5 رنز کا نقصان اس لئےاٹھانا پڑا کیونکہ ویسٹ انڈیز کی اننگز کے29 ویں اوور کی پہلی گیند پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو وکٹ کیپر رضوان کا گلوز پہنے گیند کو پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔
جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کےقوانین کے مطابق میچ کے دوران وکٹ کیپر کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی گلوز پہن کر فیلڈنگ نہیں کرسکتا تاہم بابر کی غیر قانونی فلیڈنگ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کو 5 رنز انعام میں مل گئے-