اسلام آباد: پاکستان اورآسٹریلیا سیریز کے لئے ٹرافی کی رونمائی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوئی۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ٹرافی کودونوں ممالک کےکرکٹ لیجنڈز کی مناسبت سے ’بینوقادرٹرافی‘ کا نام دیا گیا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اورآسٹریلیوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹرافی کی رونمائی کی اورٹرافی کے ساتھ تصاویربنوائیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اورکرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے مشترکہ طورپرمتعارف کرائی گئی ٹرافی کودونوں ملکوں کے لیجنڈ لیگ اسپنرز عبدالقادر اوررچی بینوسے منسوب کیا گیا ہے جس کا مقصد آسٹریلیا کے 24 سال بعد دورہ پاکستان کا جشن منانا ہے۔

پاکستان کے کھلاڑی بہترین،ٹیم کو ہرانے کیلئے بہترین کرکٹ کھیلنی پڑے گی،اسٹیو سمتھ

مستقبل میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان ہر ٹیسٹ سیریز کے اختتام پرفاتح سائیڈ کو اسی ٹائٹل کی ٹرافی دی جائے گی تین میچز پرمشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کے مشہورلیگ اسپنرعبدالقادر نے آسٹریلیا کیخلاف 11 ٹیسٹ میچز میں 45 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس دوران انہوں نے سال 1982 اور 1988 میں کھیلے گئے دو تین ٹیسٹ میچزکی سیریز میں 33 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ دوسری جانب رچی بینوکی قیادت میں آسٹریلیا نے1959 پاکستان کا پہلا مکمل دورہ کیا تھا۔مہمان ٹیم نے یہ سیریز 2-0 سے جیتی تھی۔

آسٹریلوی کرکٹرزکے خاندان کو بھارت کیجانب سے دھمکیاں ، پی سی بی کا رد عمل

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تاریخی سیریز کے لیے سابق کھلاڑیوں اور ممتاز کمنٹیٹرز پر مشتمل کمنٹری پینل کا اعلان کردیا پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انگلینڈ کے راب کی، آسٹریلیا کے مائیکل کیسپرووچ، پاکستان کے سابق کپتان وقار یونس، بازید خان اور قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز پر مشتمل پینل دونوں ممالک کے مابین4 مارچ سے 5 اپریل تک پاکستان میں کھیلی جانے والی سیریز میں کمنٹری کرے گا۔

آسٹریلیا کے سابق اوپنر سائمن کیٹچ صرف ٹیسٹ میچز کے دوران کمنٹری کے فرائض سرانجام دیں گےاس کے علاوہ زینب عباس اورسکندر بخت پری میچ اور پوسٹ میچ شوز کی میزبانی کریں گے۔پرزینٹر نیرولی میڈوزصرف ابتدائی دو ٹیسٹ میچز کے لیے دستیاب ہوں گی ایونٹ کی کوریج کے دوران کُل 28 ایچ ڈی کیمرے استعمال کیے جائیں گے، اس دوران ڈی آر ایس کے لیے ہاک آئی اور ایلٹرا ایج کیمروں کا بھی استعمال کیا جائے گا۔
https://twitter.com/TheRealPCBMedia/status/1498995142426083328?s=20&t=EdidkEO2wGmnOoGS1-EdvA

پاکستان میں موجود شائقین کرکٹ اس سیریز کے تمام میچز پی ٹی وی اسپورٹس ، پاکستان کے علاوہ جنوبی ایشیاء میں سونی،آسٹریلیا میں فوکس اسپورٹس، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں اتصالات، کیریبین میں فلو اسپورٹس، نیوزی لینڈ میں اسکائے نیوزی لینڈ، یوکے میں اسکائے اسپورٹس، سب سہارا افریقہ میں سپر اسپورٹس اور شمالی امریکہ میں ولو ٹی وی پر براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سیریز کے تمام میچز آئی سی سی ٹی وی اور درازلائیو اسٹریم ایپ پر بھی نشر کیے جائیں گے

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ ،سیکیورٹی کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری

Shares: