پاکستان بنگلہ دیش سے دوستانہ تعلقات کی خواہش رکھتا ہے، پاکستان ہائی کمیشنر

0
27

پاکستان ہائی کمیشنر کے کہا کہ پاکستان، بنگلہ دیش کو کوویڈ-19 سے متاثرہ افراد کیلئے زندگی بچاے والے طبی آلات دے گا، یہ آلات احسانیہ مشن کینسر اور جنرل ہسپتال ڈھاکہ کو دئیے جائیں گے، یہ آلات صرف کرونا وارڈ کے اسٹاف کیلئے استعمال کیئے جائیں گے، ان میں 10 وینٹی لیٹر، 20 سی-پی اے پی سانس لینے والے آلے، 10 بیڈز، ایک ایلیویٹر اور ایک گاڑی جو صرف کرونا اسٹاف کے لیے استعمال کی جائے گی، دیئے جائیں گے.
پاکستانی ہائی کمسنرعرفان احمد صدیقی نے آج دوپہر کو سارا سامان احسانیہ مشن کے صدرقاضی رفیق العالم کے سپرد کردیا ہے،
اس موقعہ پر پاکستانی ہائی کمشنرنے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ ہمارے بہت مضبوط تعلقات ہیں، امن اور ترقی کے لحاظ سے دوستانہ تعلق رکھتے ہیں، کرونا جیسی وبائی مرض پرقابو پانے کیلئے ہم بنگلہ دیش کے ساتھ برادرانہ تعاون پریقین رکھتے ہیں، عرفان صدیقی نے وزیراعظم عمران کا وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو پچھلے سال کرونا وبا پرکیے گئے فون کال کی بات بھی کی ہے.
عرفان صدیقی نے بتایا کہ کرونا جیسی وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان نے سارک کو 3 ملین امریکی ڈالر دیے ہیں، ہمارا تعلق احسانیہ مشن کینسراورجنرل ہسپتال میں کرونا سے لڑنے والی بنگلہ دیش کی بہنوں اوربھائیوں سے مضبوط ہے، سارک کے ملحدہ خطہ میں پاکستان کے لیے یہ مضبوط عہد ہے.
قاضی رفیق العالم نے پاکستانی ہائی کمیشنر کا شکریہ ادا کیا ہے، پاکستان نے ہسپتالوں کے حوالے بہترین رہنمائی کی ہے.

Leave a reply