میرا بھائی ہار گیا نتائج تبدیل کرنا آسان ہوتا تو اسے جتوا دیتا،سعید غنی

0
59
سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا حشر خیبرپختونخوا سے بھی برا ہوگا،سعید غنی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما، سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کراچی میں لیڈ کر رہی ہے

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کراچی کی سب سے بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئی، کراچی میں جماعت اسلامی کی کارکردگی بھی بہت اچھی رہی ہے،جماعت اسلامی اور حافظ نعیم الرحمان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،پیپلزپارٹی نے پچھلے کی برسوں سے کراچی کی خدمت کی ہے،کراچی کی خدمت کرنے پر عوام نے پیپلزپارٹی کو ووٹ کی طاقت سے سراہا پی ٹی آئی کے میئر کے امیدوار اپنی سیٹوں سے بھی نہیں جیت سکے،ایم کیو ایم نے ماضی میں بھی الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا،ہماری خواہش تھی کہ ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیتی پی ٹی آئی کو چھوڑ کر باقی تمام جماعتوں سے بات ہوسکتی ہے،جماعت اسلامی نے کراچی میں کافی نشستیں جیتی ہیں،پی ٹی آئی سے اتحاد ممکن نہیں،

صوبائی وزیرسعید غنی نے ملیر سے 21 سیٹوں پر کامیابی کا دعویٰ کیا،سعید غنی نے ضلع جنوبی میں 16 سیٹوں پر کامیابی کا دعویٰ بھی کیا،اور کہا کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ پی ٹی آئی اورجماعت اسلامی ملکر میئربنالیں گے،کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں ہم سب سے بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئے ہیں، شہر میں اپنا میئر لانے کے لیے رابطے کریں گے ووٹنگ کا تناسب کم ضرور تھا پر اتنا بُرا نہیں تھا،اندازہ ہے کہ ووٹنگ کا تناسب 25 سے 30 فیصد ہو گا، مخصوص نشستوں پر ابھی انتخابات ہونے ہیں، عمران خان کو کراچی کے لوگوں نے پہلے بھی مسترد کیا کل بھی بری طرح مسترد کیا،میرا بھائی ہار گیا ہے، نتائج تبدیل کرنا آسان ہوتا تو اسے جتوا دیتا، ہمارے کیماڑی سے 25 سے 26 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، 240 سے بھی کم نشستوں پر انتخابات ہوئے ہیں،ڈسٹرکٹ کورنگی سے ہم تقریبا 6 نشستیں جیتے ہیں، ملیر سے ہم تقریبا 21 نشستیں جیتے ہیں، جماعت اسلامی سے بات ہو سکتی ہے تحریک انصاف سے نہیں،پی ٹی آئی کے دماغ سے خناس نکل گیا ہے کہ کراچی ان کا ہے، جماعت اسلامی کو بھی مبارکباد دیتا ہوں،

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

وہ کون ہے جس نے احسان فراموش عمران خان کیلیے ملک کی بقا کی خاطر سب کچھ کیا؟

Leave a reply