اسلام آباد:جب سے خان آیا ہے ، پاکستان چھایا ہے،پاکستان اقوام متحدہ برائے ماحولیات کا نائب صدرمنتختب،اطلاعات کے مطابق ماحولیات سے متعلق کاوشوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا جس کے بعد پاکستان کو اقوامِ متحدہ کنونشن برائے ماحولیات کی نائب صدارت مل گئی۔

ذرائع کےمطابق اسیپن میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ممالک نے پاکستان کے کردار کو سراہا اور عالمی سطح پر اس کا اعتراف بھی کیا اور پھر پاکستان کو اقوامِ متحدہ کنونشن برائے ماحولیات کا نائب صدر منتخب کیا گیا۔

پاکستان کومتفقہ تمام ممالک کی جانب سےنائب صدرمنتخب کیاگیا، 6اہم ترین کمیٹیوں میں نامزدگی ہمارے لیے قابل فخرہے۔اس حوالے سے ملک امین اسلم کا مزید کہنا تھا کہ ماحولیات سے متعلق معاملات اور فیصلہ سازی میں پاکستان کا مؤثر اور اہم کلیدی کردارہوگا۔

Shares: