اسلام آباد:پاکستان کوزیادہ دیرگرے لسٹ میں نہیں رکھا جاسکتا،اقدامات کئے مزید بہتری لائیں گے:پاکستان کومحفوظ بنائیں گے:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرحماد اظہر نے آج ایف اے ٹی ایف کے اعلامیہ پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان نے پہلے بھی بہتراقدامات کیے تھے اب بھی کررہا ہے
آج کے ایف اے ٹی ایف کے اعلامیے پرردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی طرف سے دئے گئے تمام اہداف حاصل کرلیے ہیں اوراگریہ تنظیم سمجھتی ہے کہ اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے تو ہم یہ بھی کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن پاکستان کو گرے لسٹ میں نہیں دیکھ سکتے
Pakistan has completed almost 90% of its current FATF action-plan with 24 out of 27 items rated as 'largely addressed' and remaining 3 items 'partially addressed'.
FATF has acknowledged Pak's high level political commitment since 2018 that led to significant progress. 1/3
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) February 25, 2021
حماد اظہر نے اس موقع پراپنے پیغآم میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان ، صوبائی حکومتوں اورتمام ذمہ داران نے بڑی محنت سے پاکستان پرلگائے گئے اعتراض کو ختم کرنے کے لیے دل وجان سے محنت کی میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں
حماد اظہر نے کہاکہ تین نقات پرزوردیا گیا ہے ہم انشا اللہ ان پربھی عمل کردکھائیں گے
وہ کہتے ہیں کہ اس سے پہلے 2018 میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو اپنی گرے لسٹ میں شامل کیا ، اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے کے لیے پاکستان کو اکتوبر 2019 تک وقت دیا گیا، پاکستان نے اس وقت دیئے گئے اہداف کامیابی سےحاصل کرلیئے
۔
حماد اظہر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایف اے ٹی ایف نے یہ تسلیم کیا ہے کہ جو سخت شرائط پاکستان کے لیے وضع کی گئی ہیں وہ آج تک کسی دوسرے ملک کے لیے وضع نہیں کی گئیں اس لیے پاکستان کو اس سلسلے میں بہتر کام کرنےکا موقع دیا جائے
It was also noted by FATF member countries that Pakistan is subject to perhaps the most challenging & comprehensive action plan ever given to any country.
We are also subject to dual evaluation processes of FATF with differing time lines. 2/3— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) February 25, 2021
حماد اظہر نے کہاکہ وہ خود بھی ایف اے ٹی ایف حکام سے اس سلسلے میں مسلسل رابطے میں ہیں اور پاکستان کے لیے آسانیاں تلاش کرنے کی فکر میں ہیں
·
حماد اظہر نے پھر پاکستانی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے وطن کے لیے بہت خلوص سے کام کیا اورپہلے سے بڑھ کراپنے وطن کے لیے محنت کریں گے
Pakistan remains committed to complying with both FATF evaluation processes and I would like to commend the hard work done by dedicated teams in multiple govt depts at Federal & provincial tiers.
I will be holding a press briefing at 11.30 Am on this issue tomorrow InshAllah.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) February 25, 2021
حماد اظہر نے کہا کہ وہ کل 11:30 پر اہل پاکستان کو اصل صورت حال سے آگاہ رکھنے کےلیے پریس کانفرنس کریں گے
یاد رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کا نام جون تک گرےلسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مزید 4 ماہ کی مہلت دے دی۔
ایف اے ٹی ایف نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے پاکستان کےاقدامات کی تعریف کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے27میں سے 24پوائنٹس پر زبردست کام کیا۔
ایف اےٹی ایف حکام کے مطابق پاکستان نےکاؤنٹرفنانس ٹیررازم سےمتعلق بہترین کام کیا ہے پاکستان کےقانون نافذ کرنے والےاداروں نے ٹیررفنانس کی نشاندہی کی اور نشاندہی کیساتھ جانچ پڑتال کر کے بھرپور ایکشن بھی لیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نےلسٹڈ افراد اور اثاثوں کو ایک سےدوسری جگہ منتقل ہونےسےروکا جب کہ ایسے لسٹڈافرادکےاثاثوں کواپنی تحویل میں بھی لیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان نےتمام ایکشن پلان پرایک جامع لائحہ عمل اپنایا ہے۔ اور اب ایف اےٹی ایف کاآئندہ اجلاس جون2021 میں ہوگا۔
یاد رہے جون 2018 میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو اپنی گرے لسٹ میں شامل کیا ، اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے کے لیے پاکستان کو اکتوبر 2019 تک وقت دیا گیا، جس میں بعد میں مزید چار ماہ توسیع کر دی گئی تھی۔
واضح رہے ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ میں جانے کے بعد پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق موجودہ قوانین میں ترامیم کے ساتھ ساتھ بیشتر نمایاں اقدامات اٹھائے ، جن میں کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن اور گرفتاریاں بھی شامل ہیں