اسلام آباد:پاکستان:عرب امارات کے درمیان ہفتہ وار 63 پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ:کیوں ہوا؟اہم وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد قومی ایئرلائن نےپاکستان اور یو اے ای کے درمیان ہفتہ وار 63 پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق 14 پروازیں اسلام آباد سے دبئی،شارجہ،ابوظہبی،فجیرہ اور ان شہروں سے واپس اسلام آباد کیلئے آپریٹ ہونگی، پشاور سے دبئی،شارجہ، ابوظہبی، العین، فجیرہ اور راس الخیمہ کیلئے 17 پروازیں چلائیں جائیں گی۔

لاہور سے دبئی،شارجہ،ابوظہبی اور ان شہروں سے لاہور واپسی کیلئے ہفتہ وار 10پروازیں ہوں گی، سیالکوٹ سے دبئی، شارجہ، ابوظہبی اور ان شہروں سے سیالکوٹ کیلئے چار پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

کراچی سے دبئی، شارجہ اور شارجہ، دبئی سے کراچی کیلئے ہفتہ وارسات پروازیں چلیں گی،لتان سے دبئی، شارجہ اور ان شہروں سے ملتان واپسی کیلئے ہفتہ وارپانچ پروازیں ہوں گی۔

تربت سے شارجہ اور شارجہ سے تربت واپسی کیلئے ہفتہ وار تین پروازیں چلیں گی،فیصل آباد سے دبئی اور دبئی سے فیصل آباد کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں ہوں گی،کوئٹہ سے دبئی، اور دبئی سے کوئٹہ کیلئے ہفتہ وارایک پرواز آپریٹ ہوگی۔

پی آئی اے حکام کے مطابق ان پروازوں کا فیصلہ دونوں ملکوں‌ کے درمیان مسافروں کی آمدورفت کے پیش نظرکیا گیا ہے

Shares: