مزید دیکھیں

مقبول

سانحہ بلوچستان،شہید ڈرائیور کا تعلق قصور سے،اہلیان علاقہ سوگ میں

قصور گزشتہ دن بلوچستان ٹرین سانحے میں جعفر ایکسپریس...

اسپیشل اولمپک ورلڈ ونٹرگیمز : پاکستان نے طلائی تمغے سمیت 4 میڈلز جیت لیے

اٹلی کے شہرٹیورین میں اسپیشل اولمپک ورلڈ ونٹرگیمز میں...

ڈسکہ میں تنظیم الااخوان کا ماہانہ ذکر قلبی اجتماع

ڈسکہ (باغی ٹی وی نامہ نگار ملک عمران) سلسلہ...

چچا نے بھتیجی، بھائی نے بہن کی جان لے لی

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں دو افسوسناک واقعات...

سپریم کورٹ، نو مئی کے تمام مقرر مقدمات ڈی لسٹ

سپریم کورٹ نے سانحہ 9 اور 10 مئی کے...

بحری جہاز کو نشانہ ؛ پاکستان کا کامیاب میزائل تجربہ

اسلام آباد : پاکستان کا بھارت کو پیغام ، ایک طرف کشمیرمیں بھارتی جارحیت تو دوسری طرف پاکستان نے سمندروں میں اپنی صلاحیت کا اظہار کردیا ہے ، اطلاعات کے مطابق پاک بحریہ نے خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ، امیرالبحر نے تجربہ کامیاب بنانے پر متعلقہ یونٹس، سائنسدانوں اور انجینئرز کوسراہتے ہوئے کہا پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

میں مودی سے پوچھتاہوں کہ کیا کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے؟ اشوک سوائن

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ پاک بحریہ نے خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ، میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بھی میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا، امیرالبحر نے تجربہ کامیاب بنانے پر متعلقہ یونٹس، سائنس دانوں اور انجینئرز کوسراہا۔میزائل سمندرسے سمندر اور سمندرسے زمین پر مار کی صلاحیت رکھتا ہے، تجربہ پاکستان کی جدید اسلحہ سازی کی استعداد کاثبوت ہے۔

کشمیرکی لکیراورنقشےکا اختیارکشمیریوں‌کے پاس، بھارتی نقشوں کی کوئی اہمیت…

نیول چیف نے کہا پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، پاک بحریہ سرحدوں اور بحری اثاثوں کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔گذشتہ روز دوست ملک چین میں پاک بحریہ کیلئے تیار کردہ جدید ترین سروے جہاز کی ملکی بحری بیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔

ہماری تو گاوماتا کے دودھ میں سونا ہوتاہے، بی جے پی لیڈرکا نیا ڈرامہ

یاد رہے رواں سال اپریل میں پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سمندر سے سمندر اور سمندر سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا ، بحریہ کے فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پرمیزائل فائر کیا، مقامی سطح پر تیارمیزائل نے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔