پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، 24 گھنٹوں میں 11 مزید اراکین اسمبلی بنے کرونا کا شکار

parliment

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ‌جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 اراکین اسمبلی کرونا کا شکار بن چکے ہیں

سابق وفاقی وزیرصحت اور ن لیگ کی مرکزی رہنما سائرہ افضل تارڑ،رکن سندھ اسمبلی شاہانہ اشعر،خیبرپختونخواہ اسمبلی کے رکن فیصل زیب ،مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں نویدعلی، اراکین قومی اسمبلی چوہدری حمید، غلام رسول، جلال دین اور ظفر بزدار ، ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری،رکن صوبائی اسمبلی پی ایس 89 محمد سلیم بلوچ ،پی کے 55 تحصیل تخت بھائی سے رکن صوبائی اسمبلی جمشید خان مہمند کا کرونا ٹسیٹ مثبت آیا ہے

سابق وفاقی وزیرصحت اور ن لیگ کی مرکزی رہنما سائرہ افضل تارڑ کورونامیں مبتلا ہو گئی ہیں، کرونا کی تشخیص کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

رکن سندھ اسمبلی شاہانہ اشعر کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے،شاہانہ اشعر کی رپورٹ پانچ دن بعد آئی، معزز خاتون رکن تین دن سےسندھ اسمبلی اجلاس میں آرہی تھیں گزشتہ روز بھی سندھ اسمبلی اجلاس میں شاہانہ اشعر موجود تھیں۔ شاہانہ ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی ہیں، شاہانہ اشعر کی رپورٹ انہیں اسمبلی اجلاس کے دوران ملی جس کے بعد وہ اجلاس چھوڑ کر چلی گئیں

خیبرپختونخواہ اسمبلی کے رکن فیصل زیب بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی فیصل زیب نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں نویدعلی بھی کوروناوائرس کا شکار ہو گئے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا،میاں نوید کا تعلق پاکپتن سے ہے

قومی اسمبلی کے مزید 4ارکان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ کورونا ٹیسٹ کروانے والے 14 ایم این ایز میں سے 4 میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ان میں چوہدری حمید، غلام رسول، جلال دین اور ظفر بزدار شامل ہیں۔ علاوہ ازیں پارلیمنٹ ہاؤس کے77 ملازمین کا بھی ٹیسٹ ہوا جن میں سے 10ملازمین کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء فیصل سبزواری، اہلیہ، دو بیٹیاں اور والدین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ یا تھا،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء اور سابق رکن صوبائی اسمبلی فیصل سبزواری اور ان کے اہل خانہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،

رکن صوبائی اسمبلی پی ایس 89 محمد سلیم بلوچ کا بھی کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا

پی کے 55 تحصیل تخت بھائی سے رکن صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری جمشید خان مہمند میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا۔ ان کو اپنے ابائی گھر علاقہ صافی آباد تحصیل تخت بھائی میں ذاتی ڈاکٹروں نے قرنطینہ کر دیاہے

پاکستان میں 6 اراکین پارلیمنٹ کی کرونا وائرس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے. . دستیاب اعداد و شمار کے مطابق قومی اسمبلی کے دس، سینیٹ کے چار، پنجاب اسمبلی کے پانچ، سندھ اسمبلی کے 12، خیبرپختونخوا اسمبلی کے آٹھ اور بلوچستان اسمبلی کے پانچ اراکین کورونا کا نشانہ بن چکے ہیں.

پاکستان میں اب تک کورونا سے متاثرہ ہونے والے سیاستدانوں میں سے بیشر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ جمعیت علما اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی اور سابق گورنر سید فضل آغا ،جے یو آئی کے منیر اورکزئی۔ سندھ کے صوبائی وزیر مرتضی بلوچ، تحریک انصاف کے ممبر کے پی اسمبلی جمشید کاکا خیل، رکن پنجاب اسمبلی شاہین، ن لیگ کے رکن اسمبلی شوکت منظور کی موت ہو چکی ہے،

کرونا سے متاثرہونے والوں میں سعید غنی سب سے پہلے سیاستدان ہیں جو کورونا سے متاثر ہوئے تھے، ان کے بعد گورنر سندھ جیسے شخصیات بھی کورونا کا شکار ہو چکی ہیں. تمام سیاسی شخصیات نے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد وہ تمام صحت یاب ہوتے جا رہے ہیں.

قبل ازیں پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی مدیحہ نثار کرونا کا شکار ہو گئیں جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا

پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا، مولا بخش چانڈیو کی فیملی کے اراکین بھی کرونا کا شکار بنے ہیں

ملتان سے پی ٹی آئی کے منتخب ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد ملک محمد عامر ڈوگر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا،ملک عامر ڈوگر نے نشتر ہسپتال سے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا ملک عامر ڈوگر نے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر آیسولیشن اختیار کر لی ہے

قبل ازیں جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی خیبرپختونخواہ عنایت اللہ خان کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا،

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے بھانجے اور رکن قومی اسمبلی پیر ظہور حسین قریشی پارلیمانی سیکرٹری برائے پانی و بجلی کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے انہوں نے اپنے آپ کو ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق گھر میں آئیسولیٹ کر لیا ہے

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی مظفر علی شیخ بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا

ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،رانا عارف اقبال کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے ،رانا عارف اقبال نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا،راناعارف اقبال سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اےہیں ، رانا عارف اقبال کی اہلیہ اور4بچے بھی کورونامیں مبتلا ہو چکے ہیں،‏ایم پی اےعارف اقبال نےخودکورہائشگاہ میں قرنطینہ کرلیا

قبل ازیں وفاقی وزیر شہر یار آفریدی بھی کرونا کا شکار ہو گئے، شہر یار آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرا کرونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے اور میں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے

گزشتہ روز حکمران جماعت تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر کورونا کا شکار ہو گئے

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر نے کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی، کرامت کھوکھر نے خو د کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ بھی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے بھی چند روز قبل کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جو منفی آیا تھا

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر امیر مقام، سینٹر نہال ہاشمی، عطاء اللہ تارڑ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا، شہباز شریف کے آفس سیکرٹری کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد شہباز شریف نے بھی خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

سندھ اسمبلی کے  ارکان سعدیہ جاوید اور ساجد جوکھیو میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے

رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی سمیت گھر کے 6افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی نے ویڈیو بیان میں کرونا وائرس کی تصدیق کی، انکا کہنا تھا کہ گھر کے 6 افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد مجھ سمیت سب نے خو دکو قرنطینہ کر للیا ہے

ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ منگلا شرما کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نے حال ہی میں بلوچستان کا سفر کیا تھا جس کے بعد شوہر اور مجھ میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔میں اور میرے شوہر قرنطینہ میں ہیں۔

پیپلز پارٹی کے سندھ سے اقلیتی نشست پر رکن صوبائی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ،اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکر سے سندھ اسمبلی کی خصوصی نشست پر منتخب پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ کی کرونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے، انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ میں ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

ملتان سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کرونا کا شکار ہوگئے صوبائی وزیر نے گزشتہ روز کرونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ڈاکٹر اختر ملک گھر میں آئیسولیٹ ہوگئے ہیں ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور بلیدی بھی کرونا وائرس کا شکار بن گئے .کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد ظہور بلیدی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثب آیا ہے، مجھ میں کورونا کی علامات ظاہرنہیں ہوئیں لیکن ڈاکٹروں کی ہدایت پرخود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔صحت یاب ہو رہا ہوں، صحت یابی کےلیے دعا کرنے والوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بیٹی، ڈاؤ یونیورسٹی کی ماہر امراض نسواں پروفیسر نصرت شاہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں،رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے اپنی بہن کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی،

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بعد اب قومی اسمبلی کے 2 اراکین اور متعدد ملازمین میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی  ۔ سپیکر قومی اسملبی کرونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں.

تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی گل ظفر خان اور محبوب شاہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، رکن قومی اسمبلی گل ظفر کا تعلق باجوڑ سے جبکہ رکن قومی اسمبلی محبوب شاہ کا تعلق لوئر دیر سے ہے .

لوئردیر میں اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ فوکل پرسن ڈاکٹر ارشاد کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان، ان کے بیٹے عبدالرشیدخان نواسہ عبدالواجدخان اور بخت بیدارجان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد سب کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے،

وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے تصدیق کردی، راشد ربانی میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے

وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا کا شکار ہوئے وہ صحت یاب ہو چکے ہیں ، جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید بھی خاندان کے 9 افراد کے ہمراہ کرونا کا شکار بنے ،وہ صحتیاب ہو چکے ہیں. ن لیگی رہنماؤں امیر مقام، نہال ہاشمی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

Comments are closed.