پاکستان میں مزید بڑے ڈیمزبنانے پڑیں گے، آرمی چیف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سند ھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دادو اور دیگر سیلا ب متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا،آرمی چیف نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ وقت گزارا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کر چکا ہوں،سب سے زیادہ تباہی دادو کے علاقے میں ہوئی ہے،حمل جیل اور منچھر جھیل مل چکے ہیں،دیگر علاقوں میں ریسکیو کا کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے،بین الاقوامی برادری ہماری مددکر رہی ہے، اس وقت ہمارے بھائی مشکل میں ہیں، ان کے لئے امداد لیکر آئیں،دادو میں ریسکیو اورریلیف آپریشن جا ری ہے،عالمی برادری مدد کر رہی ہے،صرف ان پر انحصار نہیں کرنا چاہئے،سیلاب متاثرین کی بحالی میں کافی وقت لگ سکتا ہے،پاکستان بھرسے لوگ سیلاب متاثرین کیلئے امداد پہنچا رہے ہیں،پلاننگ کر رہے ہیں کہ آئندہ اس قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا نہ پڑے پاکستان میں مزید بڑے ڈیمز بنانے پڑیں گے،سیلاب سے تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیر نو کا منصوبہ زیر غور ہے،
سب سے زیادہ تباہی سندھ کے علاقے منچھر جھیل میں آئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید جاوید باجوہ کی دورہ سندھ کے دوران گفتگو#baaghitv #pakistan #FloodinPakistan @OfficialDGISPR pic.twitter.com/dwRHtqp90F
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) September 10, 2022
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب خیبر پختونخواہ سے کافی امداد آ رہی ہے،سندھ کے لوگ بھی آگے بڑھیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دادو اور اطراف کے علاقوں میں 5ہزار خیمے تقسیم کرنے کی ہدایت کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریلیف کی سرگرمیوں میں مصروف جوانوں کیساتھ بھی گفتگو کی
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات
سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا
وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا