لاہور:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے سیریز کے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ کو دیکھنے کے لیے اہم شخصیات نے بھی اس وقت قذافی اسٹیڈیم لاہور میں موجود ہیں‌،برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کے علاوہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم بھی میچ دیکھنے والوں میں شامل رہے۔

آج کے اس میچ کو دیکھنے کے لیے یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے بھی اسٹیڈیم میں موجود ہیں اور میچ سے لطف اندوز ہورہے ہیں‌،علاوہ ازیں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے وائس چیئرمین مارٹن ڈارلو بھی پاک انگلینڈ میچ دیکھنے والوں میں شامل تھے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز حسن راجہ نے مہمان سفیروں اور ای سی بی کے وائس چیئرمین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ بہت خاص لمحہ ہے کہ دنیا کے نمائندے یہاں موجود ہیں۔رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹ ڈپلومیسی کے ذریعے ممالک کو قریب آنے کا موقع مل رہا ہے۔

ٹیم کی تیاری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے پہلے ٹیم کو تیاری کا اچھا موقع مل رہا ہے۔

اس موقع پر ای سی بی کے وائس چیئرمین مارٹن ڈارلو کا کہنا تھا کہ 17 سال بعد پاکستان آکر اچھا لگ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھی تماشائیوں کا جوش و جذبہ دیکھنے کے لائق تھا۔اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کی بیٹنگ دیکھ کر مزہ آتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ویسٹ انڈیز کے ساتھ مل کر میزبانی کر رہے ہیں۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ کرکٹ ڈپلومیسی کے ذریعے تمام ممالک کو قریب لانے میں امریکا بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کی کرکٹ میں لمبی تاریخ ہے، پاکستان نے اپنی زیادہ تر کرکٹ یو اے ای میں ہی کھیلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پاکستان کرکٹ کا بہت اہم کردار ہے۔اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں کہ انگلینڈ ٹیم آج 19ویں اوور میں پہلے جیسا نہیں کرے گی۔ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی شائقین کا جذبہ دیکھنے کے لائق ہوتا ہے

اچھا ہوتا وزیراعظم اپنی تقریر میں ڈاکٹر عافیہ کا ذکر کرتے۔ حافظ سعد رضوی

 یہودی عبادت گاہ میں ہلاک یرغمالی ملک فیصل اکرم نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا

ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے

Shares: