پاکستان ،یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کومزید فروغ دینے کامتمنی ہے،ایازصادق

وفاقی وزیراقتصادی امورسردارایازصادق نے کہاہے کہ پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان دیرینہ ترقیاتی شراکت داری اورتعاون ہے ، پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کومزید فروغ دینے کامتمنی ہے ۔انہوں نے یہ بات جمعرات کویہاں پاکستان میں یورپی یونین کی سفیرڈاکٹررینا کیونکا سے ملاقات میں گفتگو کے دوران کہی۔ ملاقات میں پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا،

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور توسیعی منصوبہ کی تفصیلات جاری

وفاقی وزیرنے پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان تعلقات پراطمینان کااظہارکیا اورکہاکہ پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان دیرینہ ترقیاتی شراکت داری اورتعاون ہے ، پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو مزیدفروغ دینے کامتمنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان ترقیاتی شراکت داری کاآغاز1976 میں ہوا، ہم یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کومزید فروغ دیناچاہتے ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول کی جاپانی اور سنگا پور کے وزراء خارجہ سے ملاقات

وفاقی وزیرنے یورپی یونین کی سفیرکوملک میں حالیہ بارشوں اورسیلاب کی صورتحال پربریفنگ دی ، انہوں نے قدرتی آفت میں ڈونرزکے درمیان رابطہ کاری کیلئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ یورپی یونین کی سفیرنے ان کوششوں کوسراہا ، انہوں نے پائیدارترقیاتی اہداف کے حصول میں رابطوں کوموثربنانے کی ضرورت پربھی زوردیا، بعدازاں یورپی یونین کی سفیرکے اعزازمیں ظہرانہ بھی دیاگیا۔

علاوہ ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آج کمبوڈیا کے شہر نوم پنہ میں 29ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس کے موقع پر جاپانی ہم منصب ہیاشی یوشیما سے ملاقات کی ہے، دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان جاپان کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جن میں گزشتہ 70 سالوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ سیاسی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا،

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر خارجہ ہیاشی یوشیما نے پاک جاپان تعلقات کو رفتار فراہم کرنے کے لیے ہر سطح پر دو طرفہ روابط بڑھانے کا اعادہ کیا، انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر مصروف رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

Comments are closed.