راوالپنڈی : عید الاضحیٰ کے مبارک موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کو یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کثیرالجہتی کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے باغ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔
اپنے بیان مین پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مختلف کوششوں کا آغاز کردیا ہے، جس طرح امن کے لیے ہماری خواہش ہے، اسی طرح مسئلہ کشمیر کے لیے ہم پُرعزم ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ بہت جلد کشمیری بھارت کی غلامی سے نکلنے والے ہیں.
بھارت کی خباثت سے متعلق .آرمی چیف نے کہا کہ بھارت، مقبوضہ جموں و کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹا کر ایل او سی اور پاکستان کی طرف موڑنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے وہ کچھ بھی کرسکتا ہے، تاہم ہم بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں کیے جانے والے جرائم کو چھپانے کا کوئی موقع فراہم نہیں کریں گے۔