سندھ ہائیکورٹ ،اسٹیٹ لائف کمپنی کے افسر محمد امجد شاہ کا قتل کیس ،دبئی فرار ہونے والے مبینہ ملزم تقی حیدر شاہ کی دبئی سے پاکستان حوالگی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی

احکامات کے باوجود ملزم تقی حیدر شاہ کو دبئی سے پاکستان منتقل کرنے کے لئے اقدامات نہ کرنے پر عدالت برہم ہو گئی،عدالت نے وزرات فاران آفس اور وزرات داخلہ کو مشترکہ اقدامات کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے دو ہفتوں میں پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے وزرات فاران آفس اور وزرات داخلہ کے زمہ دار افسران کو پیش رفت رپورٹس کے ساتھ طلب کرلیا،جبران ناصر ایڈووکیٹ نےکہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود دبئی فرار ہونے والے ملزم کو پاکستان لانے کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے، یو اے ای حکومت دستاویزات سے اعتراضات دور کرنے کے لیے 30 روز کا وقت دیا،

مقتول کی بیٹی ماہم امجد روسٹرم پر آگئیں اور کہا کہ پاکستان کے اداروں میں کوآرڈینیشن کا فقدان ہے،یو اے ای حکام ہم ہنستے ہیں،یو اے ای میں پاکستانی ایمبیسی بھی کوئی تعاون نہیں کررہی، قاتل دبئی میں موجود ہے، میری جان کو اس سے خطرہ ہے،منسٹری آف جسٹس سے بھی رجوع کیا کہیں سے انصاف نہیں مل رہا،

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت عوام کے لیے آخری امید ہے، درخواست گزار سسٹم سے مایوس ہوکر عدالت آئی ہے، بتایا جائے ملزم کو واپس لانے کے لیا اقدامات کیے جارہے ہیں؟ گیان چند ڈپٹی چیف پروٹوکول فاران آفس نے عدالت میں کہا کہ یو اے ای گورنمنٹ کی جانب سے جو اعتراضات لگائے گئے تھے وہ دور کر دئے گئے تھے،کچھ عرصے بعد دوبارہ اعتراضات لگا دئیے گئے ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری ہوچکے ہیں،

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 2 جون کو وزارت داخلہ نے ملزم کے ریڈ نوٹس وزارت کو ارسال کرنے کا بتایا گیا تھا ،عدالت نے کہا تھا کہ اگر ریڈ نوٹس انٹرپول کو نہیں بھیجا گیا تو وضاحت پیش کی جائے ، درخواست گزار ماہم امجد کے والد کو انکے دفتر کے ساتھی تقی شاہ نے 2008میں قتل کردیا تھا،ماہم امجد کے مطابق انکے والد نے لائف انشورنس کمپنی کے دفتر میں اربوں روپے بدعنوانی کا سراغ لگایا تھا،قتل کی اس واردات کی مناسب پیروی نا ہونے پر ملزم کو فرار ہونے کا موقع مل گیا تھا،

نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

مساج سینٹر میں کام کرنیوالے کرنے لگے گھناؤنا دھندہ، پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

 مساج سروس تلاش کرنیوالے آدمی کو جسم فروشی کی ویب سائٹ پر بیوی اور بہن کی تصویریں نظر آ گئیں

Shares: