پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

پاکستان اور بھارت ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں
0
40
pak india qaidi

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے

2008 کے قونصلر رسائی معاہدے کے تحت حکومت پاکستان نے 308 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کی ،42 شہریوں اور266 ماہی گیروں سمیت 308 قیدیوں کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو سونپی گئی

بھارت نے بھی اپنی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کی فہرست پاکستان کے حوالے کر دی ،بھارت نے 417 قیدیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کی بھارتی فہرست کے مطابق بھارتی جیلوں میں 343 عام شہری اور 74 پاکستانی ماہی گیر قید ہیں ،پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت ان تمام پاکستانی سویلینز اورشہریوں کو رہا کرے جو قید کی مدت پوری کر چکے ہیں، پاکستان اور بھارت ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک اپنی جیلوں سے ماہی گیروں کو رہا کرتے ہیں، پاکستان نے چند دن قبل ماہی گیروں کو رہا کیا تھا جس پر پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان 200 بھارتی ماہی گیروں اور 3 سویلین قیدیوں کو رہا کر رہا ہے۔ اس سے قبل 198 ہندوستانی ماہی گیروں کو 12 مئی 2023 کو وطن واپس بھیجا گیا تھا۔ یہ پاکستان کی انسانی ہمدردی کے معاملات پر سیاست نہ کرنے کی پالیسی کے مطابق ہے۔ ہمدردی کو سیاست پر ترجیح دینی چاہیے۔

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

محبت کا ڈرامہ رچا کر لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

جیلوں میں قید خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے سفارشات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

Leave a reply