پاکستان انفارمیشن کمیشن نے گورنر اسٹیٹ بینک کو 1000 قرض نادہندگان کی فہرست عام کرنے کی ہدایت کردی

پاکستان انفارمیشن کمیشن نے کراچی کے رہائشی عظمت خان کی جانب سے دائر معلوماتی درخواست کے جواب میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر کو 1000 بڑے قرض نادہندگان کی فہرست جاری کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔پاکستان انفارمیشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عظمت خان نے معلومات تک رسائی کے حق ایکٹ، 2017 کے تحت فہرست طلب کی تھی۔ جواب میں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکٹ کے سیکشن 7(d) کے تحت معلومات کو ظاہر کرنے سے استثنیٰ کی درخواست کی، جو کہ بینکنگ کمپنیوں کے ریکارڈ سے متعلق ہے

کمیشن نے معلومات کی درخواست، اسٹیٹ بینک کی جانب سے تحریری جواب اور متعلقہ قانون کا بغور جائزہ لیا۔ کمیشن کے حکم میں واضح کیا گیا کہ معلومات تک رسائی کے حق ایکٹ 2017 کی دفعہ 7(d)، جو کچھ ریکارڈز کو افشاء سے مستثنیٰ قرار دیتا ہے، قرض نادہندگان کی درخواست کردہ فہرست پر لاگو نہیں ہوتا ہے۔

کمیشن نے کہا، "یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ 1000 افراد نے متعلقہ بینکوں سے قرضے حاصل کیے اور انہیں واپس کرنے میں ناکام رہے، جس سے ملک اور اس میں شامل بینکوں دونوں کو کافی مالی نقصان پہنچا۔ ایسے افراد کو انکشاف سے محفوظ نہیں رکھا جا سکتا،”

کمیشن نے مشاہدہ کیا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے دی گئی استثنیٰ کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ نتیجتاً پبلک باڈی کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے گورنر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مطلوبہ معلومات افشا کرکے 10 دن کے اندر کمیشن کو پیش کریں۔ عمل نہ کرنے کی صورت میں معلومات تک رسائی کے حق ایکٹ 2017 کے سیکشن 20(f) کے تحت ذمہ دار فریقین کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی۔

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

Shares: