پاکستان انٹیگریٹی آئکون ایوارڈز کا اعلان،5 ایماندار ترین سرکاری ملازمین کون کون سے
پاکستان انٹیگریٹی آئکون ایوارڈز کا اعلان . 5 ایماندار ترین سرکاری ملازمین کون کون سے
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق 300 سے زائد سرکاری اہلکاروں اور اہم شخصیات جن میں سیاسی جماعتوں کے نمائندگان،غیر ملکی سفارتکار اور ایسے شہری جو انٹیگریٹی آئکون کے انتخاب کے عمل میں براہِ راست شریک تھے، کے سامنے پیر کو پاکستان کے 5 ایماندار ترین سرکاری ملازمین کا اعلان کردیا گیا۔ اکاﺅنٹیبلٹی لیب پاکستان کی طرف سے چوتھی سالانہ ایوارڈز تقریب میں ملک کے بہترین سرکاری اہلکاروں کو انٹیگریٹی آئکونز کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔ 300 سے زائد امیدواروں میں سے5 بہترین امیدواروں کو اپنی ذمہ داریاں انتہائی دیانتداری سے ادا کرنے کی بدولت اپنے ساتھیوں ، افسران اور خصوصاً پاکستانی شہریوں کی نظر میں قابلِ احترام سمجھا گیا۔
تقریب کی مہمان ِ خصوصی وزیرِ مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اکاﺅنٹیبلٹی لیب کی کاوشوں کو سراہا ۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ” انٹیگریٹی آئکون پاکستان کے لیے انتہائی ضروری ہے اور یہ سرکاری ملازمین کے لیے اب ایک اہم ایوارڈ کی حیثیت اختیار کرچکا ہے ” .انہوں نے تمام آئکونز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ وہ انٹیگریٹی آئکونز کا خطاب پاچکے ہیں تو انہیں زیادہ ذمہ داری سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی اور عوامی نمائندے شفاف نظام کے قیام کے لیے مل کر کام کریں ۔تقریب کے آخر میں اکاﺅنٹیبلٹی لیب کے بورڈ چئیر مین بریگیڈیئر مصدق ملک نے مہمان خصوصی کو اعززی شیلڈ پیش کی۔
جیتنے والے آئکونز اپنے اپنے شعبے میں عوامی خدمت ، بدعنوانی سے نفرت اور اپنے متعلقہ صوبوں میں بہتر گورننس کی بدولت بہترین شہرت کے حامل ہیں۔ مثال کے طور پر بلوچستان سے تعلق رکھنے والی روہانہ کاکڑ نے کوئٹہ میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں روایتی طریقوں سے ہٹ کر کارکردگی دکھانے پر نیک نامی حاصل کی جبکہ رضوان اکرم شیروانی ایکسائز کے شعبے میںاِنّوویٹو ای گورنمنٹ سسٹم متعارف کروانے کے لیے بہترین شہرت رکھتے ہیں۔
پانچوں انٹیگریٹی آئکونز کو دسیوں ہزاروں پاکستانی شہریوں کے ووٹوں کے ذریعے منتخب کیا گیا جنہوں نے ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا پر ویڈیوز دیکھنے کے بعد اپنے پسندیدہ امیدوار کو آن لائن اور ایس ایم ایس کے ذریعے ووٹ کیا۔ یہ ویڈیوز ملک بھر میں لاکھوں لوگوں نے دیکھیں۔ اکاﺅنٹیبلیٹی لیب نے اس سال ایک کے بجائے پانچ بہترین امیدواروں کو انٹیگریٹی آئکون قرار دیا اور کہا کہ تمام امیدواران فاتح ہیں کیوں کہ وہ پہلے ہی اپنے متعلقہ صوبوں سے انٹیگریٹی آئکون منتخب ہوکر اس مقابلے کا حصہ بنے تھے۔اس سال پانچوں ٹاپ آئکونز کو اپنی اپنی کیٹیگریز میں فاتح قرار دیا گیا جو درجِ ذیل ہیں
عمر طفیل (پاپولر ووٹ آئکون)، روہانہ کاکڑ (بریوری آئکون)، رِضوان اکرم شیروانی ( اِنّوویشن آئکون)، زاہد علی خٹک (ریزیلئینس آئکون)، عمران ضیاء(ڈیڈیکیٹڈ آئکون)
تقریب میں انٹیگریٹی آئکون 2020 کے لیے نامزدگیاں بھی کھول دی گئیں اور پاکستانی شہریوں سے اس عمل میں حصہ لینے کی اپیل کی گئی۔اکاﺅنٹیبلیٹی لیب کے کنٹری ڈائریکٹر فیاض یاسین نے اس موقع پر اظہار ِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ” ہم نے آج پاکستان کے نوجوانوں کی طرف سے شاندار ردعمل کا مظاہر ہ دیکھا جو اپنے دیانتدار لیڈرز کو سراہتے بھی ہیں اور اس پر خوش بھی ہوتے ہیں۔ آئیے ہم آگے بڑھیں اور "ناموں سے شرمندہ ©”کرنے کے بجائے ان "ناموں کو سراہنے” کا طرز عمل اپنائیں جو دیانتداری اور خود احتسابی کی پاکستانی اقدار کو اپنائے ہوئے ہیں ” ۔ تقریب میں سویڈن کے پاکستان میں سفیر اِنگرِڈ جوناسن ، ورلڈ بینک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر الانگو پتچھاموتو، پاکستان میں یواین ڈی پی کے کنٹری ڈائریکٹر اِگناشیو اَ رتضیٰ اور اکاﺅنٹیبلٹی لیب پاکستان کے بورڈ کے چئیر مین بریگیڈئیر مصدق ملک سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
انٹیگریٹی آئکون، جو کہ اب ایک عالمی سطح کا ایوارڈ بن چکا ہے، چھ سال قبل نیپال میں شروع ہوا جس کا مقصد ایسے سرکاری ملازمین کی تلاش اور حوصلہ افزائی تھا جو اپنا کام ایمانداری اور لگن کے ساتھ انجام دیتے ہیں۔پانچوں نو منتخب آئکونز کے متعلق معلومات جن میں ان کے شاندار کاموں کی مختصر ویڈیوز بھی شامل ہیں www.integrityidol.org پر دستیاب ہیں ۔
انٹیگریٹی آئڈل پاکستان کے بارے میں
انٹیگریٹی آئڈل ایک شہری تحریک ہے جس کا مقصد دیانتدار سرکاری ملازمین کی تلاش اور اُن کی حوصلہ افزائی ہے۔ 2014 میں نیپال سے شروع ہونے والی انٹیگریٹی آئکون کی تحریک اب عالمی حیثیت اختیار کرچکی ہے اور اس کی جڑیں نیپال، پاکستان، سری لنکا ، مالی، نائجیریا، لائیبیریا، جنوبی افریقہ اور میکسیکو تک پھیل چکی ہیں۔ تمام ممالک میں اکاﺅنٹیبلٹی لیب کی مقامی ٹیمیں قومی سطح پر مہم چلاتی ہیں جس کے ذریعے ایسے ملازمین جو انتہائی دیانتداری سے اپنے فرائض انجام دیتے ہیں ، کی تلاش کی جاتی ہے۔ ایسے ملازمین کا انتخاب اور نامزدگی بالعموم عوامی ووٹنگ کے عمل کے ذریعے کی جاتی ہے اور سالانہ مہم جیتنے والے امیدواروں کے لیے ایک تقریب کے انتخاب سے اختتام پذیر ہوتی ہے۔ اکاﺅنٹییبلٹی لیب اس کے بعد منتخب فاتحین کے ساتھ حکومتی سطح پر دیانتداری کے لیے کام کرتی ہے۔
پاکستان میں انٹیگریٹی آئڈل کی مہم اس سال چوتھی دفعہ منعقد کی گئی جس میں ملک بھر سے سینکڑوں نامزدگیاں موصول ہوئیں۔
اکاﺅنٹیبلٹی لیب کے بارے میں
اکاﺅنٹیبلیٹی لیب پاکستان ) www.accountabilitylab.org ) ملک میں متحرک اور ذمہ دار شہریوں کی ایک نئی نسل تیار کر رہا ہے۔ لیب تخلیقی مہمات چلاتا ہے اور اعلیٰ درجے کے احتسابی عمل کو نئے سول سوسائٹی چینج میکرز میں متعارف کرواتا ہے اور شہریوں کے ردعمل کے لیے نئی جہتیں متعارف کرواتا ہے