پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ،سابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے بعد اب امریکی ایوان میں بھی سائفر بیانیہ کو جھوٹ کا پلندا کہہ کر مسترد کیا گیا ہے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس کی خارجہ اُمور کمیٹی میں ڈونلڈ لو نے واضح طور پر سائفر بیانیہ ایک جھوٹ قرار دیا۔ اب یہ باضابطہ طور پر طے ہو چکا ہے کہ سائفر کو بنیاد بنا کر پی ٹی آئی نے اپنے سیاسی مقاصد کا تحفظ کیا۔ آڈیو لیک میں عمران خان اور ان کے ساتھے سائفر پر سیاست کھیلنے کی منصوبہ بندی بناتے سنائی دیئے۔ عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری سائفر کیس سماعت میں تفصیلی وضاحت پیش کر چکے ہیں، ایک سفارتی تحریر کو سیاسی اور ذاتی مفادات کیلئے توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ سائفر بیانیہ کو اپنے چھوٹے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے ملکی اور خارجی مفادات کو دائو پر لگانے کی بدترین مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ایوان نمائندگان کی امور خارجہ کمیٹی میں انتخابات کے بعد پاکستان میں جمہوریت کے مستقبل اور پاک امریکا تعلقات پر سماعت ہوئی جس میں امریکا کے جنوبی ایشیا کےلیے اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو امریکی ایوان نمائندگی کی امور خارجہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں پاکستانی الیکشن سے متعلق معاملات پر بیان ریکارڈ کروا رہے ہیں۔ جنوبی ایشیا کے لیے امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری خارجہ ڈونلڈ لو کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے۔ بانی چیئر مین تحریک انصاف کے الزامات کے حوالے سے ڈونلڈ لو نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کی جانب سے لگانے جانے والے الزامات من گھڑت اور جھوٹے ہیں میں اس حوالے سے بلکل واضح ہوں، پاکستانی سفیر کے ساتھ میری ملاقات ہوئی انہوں نے اپنی حکومت کے سامنے گواہی دی کہ کسی قسم کی دھمکی نہیں دی گئی۔سائفر ایک جھوٹا بیانیہ تھا ۔ڈونلڈ لو کے اس بیان کےبعد پی ٹی آئی سپورٹرز نےامریکی ایوان میں شورشرابہ کیااور امریکی سفیر کے خلاف نعرے بازی کی
انتخابات سے قبل تشدد کے واقعات پر خصوصاً تشویش رہی، ڈونلڈ لو
ڈونلڈ لو کی کانگریس میں طلبی پر امریکی دفتر خارجہ کا ردعمل
دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف
نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
ججز کی خالی آسامیوں پر تقرری کیلئے رولز میں ترامیم پر غور کررہے ہیں،چیف جسٹس