وقت کا پہیہ تیزی سے گھومتے جا رہا ہے کیسے وقت گزر رہا ہے اندازہ لگانا بھی مشکل ہے سال مہنیوں اور مہینے ہفتے اور ہفتے گھنٹوں کی رفتار سے گزر رہے ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ مسائل بھی اسی تیزی سے بڑھ رہے ہیں،
قیام پاکستان کے بعد سے اگر حالات و واقعات کو دیکھا جائے تو تیزی سے بڑھتی آبادی اور مشکلات کا اندازہ لگانا زیادہ مشکل نہیں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی جسے منی پاکستان کا خطاب حاصل ہے اسکی آبادی گزرتے وقت کے ساتھ بڑھتی چلی جارہی ہے ابھی تک کہ سروے کے مطابق اس وقت کراچی کی آبادی تقریبا 33 ملین کے لگ بھگ پہنچ چکی ہے اور یہی کراچی پورے ملک کو %90 فیصد ریونیو بھی دے رہا ہے
اگر چاروں صوبوں کو برابری کے حقوق اور فنڈز فراہم کیے جائیں تو ملک میں پیش نظر مسائل کا %80 فیصد حل ہونا کوئی مشکل کام نہیں۔
اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس ملک کو سب سے پہلے اپنا گھر سمجھیں جب ہم ملک کو اپنا گھر سمجھ لیں گے تو احساس کا مادہ ہمارے اندر خود بخود پیدا ہوگا ایک تو پہلے سے بے روزگاری اور غربت ہے اوپر سے بڑھتی آبادی نے مشکلات پیدا کی ہوئی ہے۔۔
پاکستان کی آبادی کا زیادہ تر حصہ کراچی میں مقیم ہے اور کراچی اس وقت لاوارث حالت میں ہے پہلے کراچی کو اسکی اصل حالت میں لانا ضروری ہے تبھی جا کر ملک بھی درپیش مسائل سے چھٹکارا حاصل کر سکتا ہے کراچی میں نظام درہم برہم ہوا پڑا ہے کہی سیوریج کا پانی جمع ہے تو کہی کچرے کا ڈھیر اور موجودہ حالات میں سب سے بڑا مسئلہ پینے کا صاف پانی ہے جو کراچی کی عوام کو میسر نہیں،
کراچی میں پانی کا بہت بڑا منصوبہ جو (کے فور) کے نام سے جانا جاتا تھا اس منصوبے کو 2005 میں جب سابقہ میئر سید مصطفیٰ کمال 28 ویں میئر کراچی منتخب ہوئے اس پروجیکٹ کو شروع کیا جو کہ اس پروجیکٹ کی تکمیل 2022 تک مکمل ہونی تھی بدقسمتی سے آج اٹھارہ سال گزر چکے ہیں لیکن کے فور پروجیکٹ مکمل نا ہو سکا۔
اس وقت کراچی جن مسائل سے گزر رہا ہے اگر ان مسائل کے روک تھام کے لیے کوئی حکمت عملی تیار نہیں کی گئی تو بہت تباہی مچ سکتی ہے موجودہ وقت کا سب سے بڑا مسئلہ ہی پانی ہے کراچی کے مسائل کے حل کیلئے ہم سب کو میدان عمل میں آنا ہوگا کیوں کہ کوئی باہر سے آکے اس شہر کے مسائل حل نہیں کرے گا نا ہی کر سکتا ہے۔
ایک وقت تھا جب کراچی پیرس کا منظر پیش کرتا تھا دنیا کے بہترین شہروں میں کراچی کا نام ہوتا تھا اب بدقسمتی دیکھیں کراچی شہر جو روشنیوں کا شہر اور ستاروں کا شہر ہوا کرتا تھا اب کچرا کنڈی اور گٹر بھرے گندے نالوں سے مشہور ہو گیا ہے
اللہ پاک سے دعا ہے اس ملک پاکستان اور بالخصوص کراچی کو دوبارہ روشنیوں والا شہر بنا دے۔
آمین
@SyedUmair95