گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کے قومی ہیر و ارشد ندیم لاہور پہنچ گئے،شاندار استقبال

0
93
arshad

پیرس اولمپکس میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے، پاکستان کے قومی ہیرو ،گولڈ میڈل کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

جس طیارے میں ارشد ندیم سوار تھے جیسے ہی پاکستان کی حدود میں داخل ہوا، طیارہ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، طیارے میں سوار مسافروں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے،طیارہ لاہور ایئر پورٹ پہنچا توارشد ندیم کے جہاز کو روایتی واٹر کینن سلیوٹ پیش کر کے خوش آمدید کہا گیا،ارشد ندیم فرانس سے براستہ ترکی لاہور پہنچے، لاہور ایئر پورٹ پر ارشد ندیم کا بھر پور استقبال کیا گیا، ارشد ندیم کے لاہور پہنچنے پر ایئر پورٹ پر شاندار آتش بازی کی گئی.پاکستانی عوام کا جم غفیر ائیرپورٹ پر! ارشد ندیم کے باہر آتے ہی والہانہ پرجوش استقبال کیاگیا.

tayara
ارشد ندیم کے والد،بھائی،دوست ایئر پورٹ پر موجود تھے، والد ارشد ندیم کا ماتھا چوما گلے لگایا،پیار کیا، تو بھائی نے گلے لگ کر مبارکباد دی، اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، ارشد ندیم ایئر پورٹ پر پہنچے تو لاہور ایئر پورٹ پاکستان زندہ باد، ارشد ندیم زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا،ارشد ندیم کے لیے لاہور ائیرپورٹ کے اسٹیٹ لاؤنج میں زبردست تیاریاں کی گئی تھیں،ارشد ندیم کے 4 بھائی ، والد اور ارشد ندیم کے دوست اویس طاہر کو اسٹیٹ لاؤنج تک جانے کی اجازت ملی تھی،میاں چنوں سے بھی ارشد ندیم کے دوست لاہور ایئر پورٹ پر استقبال کے لئے موجود تھے.پولیس کی بھاری نفری بھی اس موقع پر ایئر پورٹ پرموجود تھی.

ارشد ندیم کے استقبال کے لئے وفاقی وزیراحسن اقبال،چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور شزا فاطمہ نے وفاقی حکومت کی جانب سے ایئر پورٹ پر موجود تھے،پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، صوبائی وزیر کھیل،پنجاب سپورٹس بورڈ کے حکام بھی ایئر پورٹ پر موجود تھے.ارشد ندیم کو لاہور ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،جیولین تھرو کے پلئیر یاسر بھی ارشد ندیم کا استقبال کرنے لاہور ائیر پورٹ پر موجود تھے،احسن اقبال،عظمیٰ بخاری اور دیگر وزراء نے ارشد ندیم کو پھولوں کے ہار پہنائے،اس موقع پر رانا مشہود احمد نے ارشد ندیم کے کان میں سرگوشی بھی کی.ارشد ندیم کے لاہور ائیر پورٹ پر اسقبال کے موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ارشد ندیم نےپاکستان کے نوجوانوں کو ایک نئی راہ دکھائی ہے۔ارشد ندیم کی کامیابی انشااللہ پاکستان میں کھیلوں کےاحیا کے لیے ٹرنگ پوائنٹ ثابت ہوگا

شیزا فاطمہ نے ارشد ندیم کے استقبال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا ہر بچہ ہیرو بنے گا ،قوم کے ہر بچے کو سپورٹ کرکے آئندہ اولمپکس مقابلوں میں بھیجیں گے۔ انشاء اللہ


ارشد ندیم کے استقبال کے لئے سیاسی جماعتوں کے کارکنان بھی لاہو ر ایئر پورٹ پر موجود تھے پیپلز پارٹی کے کارکنان نے پارٹی پرچم ہاتھوں میں تھام رکھے تھے،پاکستان ایتھلیٹک فیڈریشن کے صدر وجاہت حسین بھی ارشد ندیم کے استقبال کے لیے ایئر پورٹ موجود تھے.ارشد ندیم کے استقبال کے لئے شہری سبز ہلالی پرچم لے کر ایئر پورٹ پہنچے ہوئے تھے،شہریوں نے ارشد ندیم پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں.

lahore

دعائیں کرنے پر پورے ملک کا شکریہ ادا کرتا ہوں : ارشد ندیم کی ایئرپورٹ پر گفتگو
ارشد ندیم نے لاہور ایئر پورٹ پہنچنے پر سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی سے بھی بات کی، ارشد ندیم نے اس دوران حکومت کا شکریہ ادا کیا،ارشدندیم کا کہنا تھا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر اداکرتا ہوں، والدین کا،پاکستانی قوم کا،دیکھا جائے تو اسکے پیچھے بہت محنت تھی، پیرس اولمپکس میں میری کارکردگی کے پیچھے ایک طویل سفر تھا۔ ٹوکیو اولمپکس کے بعد قوم کی جانب سے ملنے والی حمایت اور تعاون نے مجھے بہت زیادہ متاثر کیا کہ میں پہلے سے بہتر کارکردگی دکھاؤں۔ارشد ندیم نے ایئر پورٹ پر استقبال کے لئے آنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا.ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ کوچ صاحب کی بہت محنت تھی، باجوہ صاحب کا بھی شکر گزار ہوں،پاکستانی قوم کی دعاؤں سے اللہ نے مجھے عزت دی ہے،ارشد ندیم نے اپنے والد، جنرل (ر) اکرم ساہی اور کوچ کو اپنی جیت کا سہرا پہنا دیا.

عمران خا ن کی طرح آپ سیاست میں آئیں گے؟ ارشد ندیم نے سوال کا کیا جواب دیا
ارشد ندیم سے وطن واپس پہنچنے پر سوال کیا گیا کہ پہلے بھی ایک قومی ہیرو سیاست میں آئے تھے کیا آپ بھی سیاست میں آئیں گے؟ جس کے جواب میں ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ اگر دیکھا جائے تو میرا سیاست میں آنا بنتا ہی نہیں، میرا جو کام ہے وہ میں کررہا ہوں اور وہی کرونگا۔میں شہباز شریف کا لگایا ہوا پودا ہوں ، میں اُن کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں اُنہوں نے پنجاب میں یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کیا تھا جس میں میں نے حصہ لیا تھا،

ارشد ندیم لاہور ایئر پورٹ سے ڈبل ڈیکر بس پر سوار ہوئے، پی ٹی وی کے علاوہ کسی میڈیا سے ارشد ندیم کو بات نہیں کرنے دی گئی، لاہور کے صحافی ایئر پورٹ پر ارشد ندیم سے بات کا انتظار کرتے رہے، ڈبل ڈیکر بس پر سوار ہونے کے بعد ارشد ندیم چلے گئے، اس موقع پر انہوں نے مداحوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور نعروں کا جواب بھی دیا،ارشد ندیم بعد ازاں ڈبل ڈیکر سے اترے اور کار میں سوار ہو کر میاں چنوں روانہ ہو گئے، پنجاب حکومت کی جانب سے ارشد ندیم کو پروٹوکول دیا گیا ہے.

چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کے سینکٹروں کارکنان نےجنرل سیکریٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سیدحسن مرتضی کی قیادت میں لاہور ائیر پورٹ پر گولڈ میڈل جیتنے والےپاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم کا والہانہ استقبال کیااور میڈیا سے گفتگو کی

صحافی محمد عمیر نے ایکس پر لکھا کہ دو گھنٹوں سے ائیر پورٹ ہوں۔ اتنے بڑے ایونٹ کو ن لیگ نے اپنے سیاسی ساکھ بچانے کے لئے ضائع کردیا۔ ڈبل ڈیکر بس سے لیکر ہر جگہ مریم نواز کی تصاویر، لیگی رہنما اندر موجود پیپلز پارٹی کے رہنماؤں تک کو اندر جانے کی اجازت نہ ملی۔ ائیرپورٹ کے اندر شدید بدنظمی ہوئی۔ ارشد کے گاؤں سے آئے لوگوں پر تشدد ہوا۔

ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ارشد ندیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی Monopoly ختم ! آج سے پوری قوم کا ایک ہی ہیرو ارشد ندیم ! ایئرپورٹ پر عوام کا جم غفیر دیکھ کر یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ آج سے نوجوانوں کا سپورٹس ہیرو ارشد ندیم ہے۔۔

ارشد ندیم کا پی ٹی آئی حکومت پر تنقید ایک بار پھر وائرل
ستمبر 2021 میں تحریک انصاف کی حکومت کے ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کے خاتمے کے فیصلے کو ارشد ندیم نے کھیلوں کےلیے نقصان دہ قرار دیا تھا،ارشد ندیم نے 2021 میں ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کے خاتمے پر اُس وقت کے وزیر اعظم سے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل بھی کی تھی، نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کے خاتمے سے ملک میں اسپورٹس ختم ہوجائے گا، بہت نقصان ہوگا، کھلاڑی کو روزگار ملتا ہے تو وہ مقابلوں پر فوکس کرتا ہے، آگے بڑھتا ہے، انہوں نے 2015 سے 2021 تک جو بھی میڈل حاصل کیے وہ ڈپارٹمنٹ کی مہربانی سے حاصل کیے ہیں


ٹی ایچ کیو اسپتال میاں چنوں ارشد ندیم کے نام سے منسوب
ٹی ایچ کیو اسپتال میاں چنوں کو پیرس اولمپکس میں پاکستان کو گولڈ میڈل جتوانے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے،وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کے مطابق اسپتال کا نام گورنمنٹ ٹی ایچ کیو اسپتال ارشد ندیم رکھ دیاگیا ہے، ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنےکے لیے اسپتال کو ان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، محکمہ صحت پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ایف بی آر ارشد ندیم کو ملنے والے انعام سے ٹیکس لینے کی تیاری کر رہا ہے، تاہم اب ایف بی آر کا مؤقف بھی سامنے آیا ہے، ایف بھی آر حکام نے نے ٹیکس معاملات میں گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم سے بھرپور تعاون کرنے کا اعلان کیا ہے،ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس قوانین میں اولمپک کھیلوں میں حاصل انعامی رقم پر ٹیکس کا ذکر نہیں ہے،ہ ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا، قومی ایتھلیٹ کو ملنے والی انعامی رقم پر انکم ٹیکس یا ودہولڈنگ ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوتا،قبل ازیں یہ کہا جا رہا تھا کہ ارشد ندیم سے انعامی رقم پر 20 فیصد ٹیکس لگے گا، ارشد ندیم کےلیے اب تک اعلان کردہ رقم کا حجم 30 کروڑ ہے، یوں کھلاڑی کی انعامی رقم پر 6 کروڑ روپے ٹیکس بنتا ہے،ایف بی آر حکام کے مطابق ارشد ندیم واپڈا میں گریڈ 18 کے ملازم اور انکم ٹیکس فائلر ہیں، انکم ٹیکس ایکٹ سیکشن 156 کے تحت 20 فیصد ٹیکس لگتا ہے،کرکٹرز سمیت تمام کھلاڑیوں کی انعامی رقم پر 20 فیصد کٹوتی ہوتی ہے، ایف بی آر ارشد ندیم کی انعامی رقم پر ٹیکس معاف کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، انعامی رقم پر معافی یا رعایت کا اختیار وفاقی کابینہ کو ہے

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے، یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل بھی ہے ،ارشد ندیم کی اس تاریخی کامیابی پر پوری قوم جشن منا رہی ہے، اور ان کی محنت، عزم اور لگن کی بدولت پاکستان نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنا لوہا منوایا ہے۔ ارشد ندیم نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے کھیلوں کے شائقین کے دلوں میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ارشد ندیم کی اس شاندار کامیابی نے پوری قوم کو خوشی سے سرشار کر دیا ہے، اور ان کے اس کارنامے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی محنت، عزم اور لگن نے انہیں اولمپکس کے سب سے بڑے اسٹیج پر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے سامنے سرخرو کیا ہے۔

چینی سفیر کی جانب سے ارشد ندیم کو مبارکباد

اللہ کی مدد،ارشد ندیم نے تاریخ رقم کر دی،سارے ریکارڈ توڑ دیئے

مولانا فضل الرحمان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

ایک میڈل انکو بھی دے دیں،جس نے قوم کی جان چھوڑ دی،خواجہ آصف

جنرل (ر ) عارف حسن عہدے پر ہوتے تو آج ہم جشن نہ منا رہے ہوتے،مبشر لقمان

ارشد ندیم نے اپنی محنت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا۔بلاول

ارشدندیم کو قومی اسمبلی میں‌خراج تحسین ،سحر کامران نے کی قرارداد پیش

سینیٹ اجلاس میں ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ

ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے،بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ

گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، ارشد ندیم

بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں،والدہ ارشد ندیم

افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا

کرکٹر بننا تھالیکن عدم سہولت کی وجہ سے کرکٹ چھوڑی،ارشد ندیم

Leave a reply