بھارت کو پاکستان کا سفارتی سطح‌ پر ایک بار پھر کرارا جواب

0
38

بھارت کو پاکستان کے وزیرا عظم کے خطاب پرا اعتراض کرنے پرا پاکستان نے منہ توڑ‌جواب دیا ہے.

باغی ٹی وی رپورٹ : اقوام متحدہ میں بھارت کے جواب پر پاکستان نے ایک بار پھر کرارا جواب دیا ہے۔ پاکستانی سفارتکار ذوالقرنین چھینہ نے کہا کہ بھارت 30 سال سے مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کر رہا ہے، بھارتی جاسوس کلبھوشن نے پاکستان میں دہشتگردی کا اعتراف کیا۔ وزیراعظم نے دنیا کے سامنے بھارت کا چہرہ بےنقاب کر دیا۔پاکستان کے سفیر نے کہا کہ اگر بھارت کشمیر میں بہتری اور ڈویلپمنٹ کے لیے کام کر رہا ہےتو وہاں‌سے کرفیو کیوں نہیں‌اٹھاتا.بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے .بھارتی 9 لاکھ فوج صرف کشمیریوں کی آزادی کی تحریک دبانے چاہتی ہے، وادی میں آزادی کی تحریکوں کو بھی دہشتگردی کا نام دیا جا رہا ہے، بھارت نے کشمیر میں قتل و غارت گری کا بازار گرم کر رکھا ہے.اس سے پہلے بھارت کی فرست سیکرٹری برائےاقوام متحدہ نے وزیرا عظم عمران خان کی تقریر پر کچھ اعتراضات اٹھائےتھے.ودیشا میترا نے کہا تھا کہ عمران خان نے دنیا کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی ۔اس سے اقوام متحدہ میں تقسیم کی لکیر کھینچتی ہے اور اختلافات کو گہرا کرتی ہے اور نفرت کو بڑھاتی ہے۔.
اس کا باخوبی جواب دیا گیا ہے.پاکستان کیطرف سے اور بھارت کی منافقت کو واضح طور پر واضح‌کیا گیا ہے.انہوں نےکہا کہ بھارت جو کچھ چھپانا چاہتا تھا وزیراعظم نے وہ سب واضح کر دیا اور دنیا کو بتا دیا کہ بھارتی حکومت آر ایس ایس کے نظریئے کو آگے بڑھا رہی ہے، مہاتما گاندھی کے قاتل سیکولر بھارت کے آئیڈیاز کو قتل کر رہے ہیں، اقلیتوں کی زندگی مشکل بنا دی گئی ہے.

دنیا والو سن لو! مقبوضہ کشمیر سے متعلق جدوجہد جاری رہے گی: وزیراعظم عمران خان کی وطن واپسی پر امریکی میڈیا سے گفتگو

اھلاوسھلا :کامیاب سفارتقاری کے بعدوزیراعظم عمران خان وطن واپسی کیلئے نیویارک سے روانہ

بھارت نے حملہ کرکے کشمیر پر قبضہ کیا ، اقوام متحدہ کی قراردادیں‌ بولتی ہیں‌کہ یہ قبضہ غلط ہے ، مہاتیر محمدکا جنرل اسمبلی میں خطاب

Leave a reply