باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان جمہوری اقدار پر یقین رکھتا ہے،پاکستان نے برطانوی وزیر داخلہ کے پاکستانی مردوں کے حوالے سے بیان پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ برطانوی وزیر داخلہ کا بیان خطرناک رجحانات کو فروغ دے گا،

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ یونان میں پاکستانی شہریوں کی گرفتاری سے آگاہ کیا گیا ہے،پاکستان تحقیقات اور تفتیش کے لئے یونانی حکام سے مکمل تعاون کرے گا پاکستان دہشت گردی میں ملوث افراد کو کیفرکردار کردار تک پہنچانے پر یقین رکھتا ہے،کرغزستان اور جنوبی کوریا کے ویزا کا معاملہ، ہر ملک کا سفارت خانے ویزا کے اجرا کا فیصلہ خود کرتا ہے،مسجد اقصی میں اسرائیلی تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں مسجد اقصی میں اسرائیلی کارروائیوں سے دنیا بھر میں مسلمانوں کو تکلیف پہنچی پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی و تجارتی تعلقات نہیں،اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال چین کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں، سی پیک کے آغاز کے 10 برس کے پس منظر میں وزیر احسن اقبال کی اعلی چینی حکام سے ملاقاتیں ہوئی ہیں وزیراعظم کے معاون امیر مقام نے ایس سی او اجلاس برائے ثقافت میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ملائشیا میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کو بیلجیئم و یورپی یونین میں سفیر مقرر کر دیا گیا،ایرانی سرزمین سے فائرنگ کے واقعہ پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق پاکستان اور ایران کی حکومتیں اس معاملے پر رابطے ہیں،فائرنگ کے واقعے پر ایرانی حکومت سے ہر سطح پر رابطہ کیا گیا،ایرانی سفیر کو طلب کیا گیا یا نہیں؟ ترجمان دفتر خارجہ نے واضح جواب دینے سے گریز کیا،

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ 26 مارچ کو ڈھاکہ میں پاکستانی سفارتخانے نے بنگلہ دیش کے قومی دن پر مبارکباد کا پیغام دیا ،بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا بیان سفارتی محاذ پر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ہے،پاکستان کے خلاف الزام تراشی کرتے ہوئے بھارتی رہنما اپنے ملک کے سماجی ڈھانچے کو نظرانداز کر دیتے ہیں جو ہندوتوا کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں آزادی اظہار اور اجتماع کے حق کو کچلنے کی پالیسی بند کرے،

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے

Shares: