پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار ہارون شاہد کا عمران خان کے کورونا سے نمٹنے کے اقدامات پر تنقید کرنے والوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہنا ہے کہ کورونا فری ہونے والے ملک نیوزی لینڈ سے پاکستان کا موازنہ نہ کیا جائے۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس کئےجس میں انہوں نے عمران خان کے کورونا سے نمٹنے کے اقدامات پر تنقید کرنے والوں کو نشانہ بناتے ہوا کہا ہے کہ کورونا فری ہونے والے ملک نیوزی لینڈ سے پاکستان کا موازنہ نہ کیا جائے۔


اپنے ٹویٹ میں ہارون نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کے خطاب کے کچھ الفاظ لکھے۔

ہارون شاہد نے لکھا کہ حکومت عوام کی حفاظت کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی آپ بھی اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے حکومت کا ساتھ دیں کسی ایک کی بھی غلطی دوسروں کی جان لینے کی وجہ بن سکتی ہے۔

اداکار و گلوکار نے لکھا کہ یہ وزیراعظم عمران خان کے نہیں بلکہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کے الفاظ ہیں۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں ہارون شاہد نے لکھا کہ یہی بات پہلے دن سے عمران خان بھی کرتے آرہے ہیں، لیکن لوگوں نے نفرت میں یہ سن نظر انداز کر کے صرف اس جانب توجہ مرکوز کرلی کہ انہوں نے کورونا کو عام فلو کہا ہے۔


گلوکار نے لکھا کہ میری ذاتی رائے بھی یہی ہے کیونکہ کورونا وبا کے آغاز میں دنیا بھر میں اسے عام فلو ہی قرار دیا گیا تھا۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں اداکار و گلوکار نے لکھا کہ نیز ، نیوزی لینڈ سے پاکستان کا موازنہ کرنا بند کریں درحقیقت کسی بھی ملک کا کسی دوسرے ملک سے موازنہ کرنا درست نہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ہر ملک کی کسی مسئلے سے نمٹنے کی صلاحیت دوسرے ملک سے مختلف ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گلوکار علی ظفر نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا بھر کو ایسے رہنماؤں کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی حکومت نے ملک کو کورونا سے پاک قرار دے کر پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے، جیسنڈا آرڈرن نے گذشتہ روز ملک میں کورونا کی روک تھام کے لیے نافذ کی جانے والی پابندیوں کومکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

موجودہ صورتحال میں دنیا کو جیسنڈا جیسے لیڈرز کی ضرورت ہے علی ظفر

Shares: