شنگھائی تعاون تنظیم کا چیف جسٹس اجلاس،پاکستان کا شرکت بارے ہوا فیصلہ

0
45
office

پاکستان 1961کے اپوسٹیل یا ہیگ کنونشن سے متفق، دستخط کنندہ ریاستوں میں شامل ہو گیا،

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غیر ملکی عوامی دستاویزات کی قانونی حیثیت کی ضرورت ختم ہو جائے گی، کنونشن عوامی دستاویز کے تصدیقی عمل کو انتہائی مختصر کر دیتا ہے،اب مجاز اتھارٹی متعلقہ دستاویز بارے "اپوسٹیل” نامی تصدیقی سند جاری کرے گی، اپوسٹل کی موجودگی میں عوامی دستاویزات بغیر تصدیق متعلقہ حکام کو پیش کیے جا سکیں گے، پاکستان دیگر ریاستیں کنونشن پر دستخط کے بعد باہمی طور پر اپوسٹیل اسناد لاگو کرنے کی پابند ہیں پاکستان میں 9 مارچ سے کنونشن کے دستخط کنندہ ممالک سے غیرملکی اپوسٹیل سند قابل قبول ہے،پاکستان میں دستخط کنندہ ریاستوں کی وزارت خارجہ یا بیرون ممالک پاکستانی مشن سے تصدیق ضروری نہیں، پاکستان سے بھی اپوسٹیل سرٹیفکیٹ کے اجرا کا عمل چند ماہ میں شروع ہو جائے گا، پاکستان سے سند کے اجرا کے لیے ضروری قانون سازی، دیگر تقاضے مکمل کیے جائیں گے، وزارت خارجہ، کیمپ دفاتر اور بیرون ممالک پاکستانی مشنز معمول کا تصدیقی عمل جاری رکھیں گے،

ہندوستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کا آج سے 12 مارچ کو چیف جسٹس اجلاس ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال بھارت کیں منعقدہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے ،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے چیف جسٹس کی عدم شرکت کی تصدیق کر دی، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا فعال رکن ملک ہے پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی سرگرمیوں میں متواتر حصہ لیتا ہے، پاکستان کا تنظیم کے امور میں تعمیر تعاون ہمیشہ شامل رہا ہے، چیف جسٹس چند ناگزیر وجوہات پر اجلاس کی طے شدہ تواریخ پر حصہ نہیں لے سکیں گے، چیف جسٹس نے ہندوستانی ہم منصب کو اجلاس میں عدم شرکت سے آگاہ کیا ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جگہ جسٹس منیب اختر کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

 عدالت نے عمران خان کو 13 مارچ کو سیشن کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

Leave a reply