پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
باغی ٹی وی : قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ محسوس کیا کہ ٹیم میں ایک اسپنر کافی ہے لہذا شاداب خان کو آرام دیکر فواد عالم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جس طرح وکٹ پر گھاس موجود ہے تو ایک اسپنر کی ہی ضرورت ہے اور ہمیں اپنی بیٹنگ کو بھی مضبوط کرنا تھا اس لیے فواد کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں باآسانی شکست دے دی
اظہر علی کا کہنا تھا کہ موسم بہت گرم ہے اور ہم اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اچھا ٹوٹل سجانے کی کوشش کریں گے۔دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، ذاتی مصروفیات کی وجہ سے نیوزی لینڈ جانے والے بین اسٹوکس کی جگہ بلے باز زیک کرولے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ جوفرا آرچر کی جگہ سیم کرن کو موقع فراہم کیا گیا ہے۔
پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے سولہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ سولہ رکنی اسکواڈ میں کپتان اظہرعلی، نائب کپتان بابراعظم، عابد علی اور اسد شفیق شامل ہیں۔ شان مسعود، فواد عالم، امام الحق، محمد عباس، محمد رضوان اور سرفراز احمد بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ شاداب خان، نسیم شاہ، سہیل خان، شاہین شاہ آفریدی، یاسرشاہ اور سہیل بھٹی بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔