پاکستان ہاکی فیڈریشن / ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان ہاکی فیڈریشن ایشیا کپ کی میزبانی کے لئے میدان میں آگئی-
باغی ٹی وی : پاکستان ہاکی فیڈریشن ایشیا کپ کی میزبانی کے لئے میدان میں آگئی پی ایچ ایف نے ایشین ہاکی فیڈریشن کے اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی کی پیش کش کردی-
اس ضمن میں پی ایچ ایف نے ایشین ہاکی فیڈریشن کو ٹیموں کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرادی-
پی ایچ ایف نے اپنے موقف میں کہا کہ پاکستان اب کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے-
پی ایچ ایف نے مزید اپنا موقف پیش کیا کہ پاکستان بین الاقوامی ہاکی کے لیے اہم ملک ہے ۔
پی ایچ ایف نے یقہن دہانی کرائی کہ تمام ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں گے ۔
پی ایچ ایف نے کہا کہ وہ ایشیا کپ لاہور میں کروانے کی خواہش مند ہے اورایشیا کپ ہاکی اس سال جولائی میں شیڈول ہے –
خیال رہے کہ اے ایچ ایف نےابتدائی طور پر بنگلہ دیش میں ایشیا کپ کروانے کا اعلان کیا تھا تاہم ابھی ایشین ہاکی فیڈریشن کے آئندہ اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی کا فیصلہ کیا جائے گا-