اسلام آباد میں چیئرپرسن برائے خارجہ امورکمیٹی کا سینیٹرشیری رحمان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ہے، پاکستان کی افغانستان کے ساتھ پالیسیوں کا جائزہ لیا گیا ہے، امریکہ کے افغانستان کے انخلا پر بھی بات کی گئی ہے.
چیئرپرسن برائے خارجہ امورکمیٹی سینیٹرشیری رحمان نے کہا ہے کہ آج خارجہ امورکمیٹی کی پہلی میٹنگ تھی، پاکستان کوافغانستان اور خطے کے حوالے سے سنگین خطرات لاحق ہیں، پالیسی ایجنڈہ بنانے کے لئے ارکان پارلیمان کی شراکت داری ضروری ہوتی ہے، آج کا اجلاس افغانستان انخلا اورخانہ جنگی صورتحال پرتھا، کمیٹی میں تعمیری بات ہوگی، جلسہ نہیں ہوگا، 2012 میں طے ہوگیا تھا کہ پاکستان افغان معاملے میں غیرجانبداررہے گا، اورامن میں متحرک کردارادا کرے گا، غیرجانبداری کی پالیسی کوئی نئی نہیں ہے، 2012 کا جیو اقتصادی اوررابطہ کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا ہے، پاکستان کوخارجہ امورکے حوالے سے راستے نکالنے ہیں، آج کے اجلاس کی طرح کمیٹی کے تعمیری اجلاس ہوتے رہے گے.

Shares: