صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عوام کے پہلے منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل در اصل پاکستان کی آزادی، خود مختاری اور خودداری کے خلاف گھناؤنی سازش تھی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین اور پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے 45 ویں یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید اپنے وطن اور عوام سے عشق کرتے تھے، انہوں نے جنگ سے تباہ حال ملک کی دوبارہ تعمیر کرکے اسے دنیا کے باوقار ممالک کی صف میں شامل کیا اور اپنے ملک کے عوام کو سوچنے کا شعور بولنے کیلئے زبان اور فخر سے سر اٹھا کر جینے کا ڈھنگ سکھایا، ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی جستجو کر رہے تھے تاکہ ملک انرجی، صحت اور زرعی طور ترقی یافتہ ملک بن کر دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں پہلے نمبر پر کھڑا ہو،قائد عوام کا عدالتی قتل در اصل تیز رفتاری سے ترقی کی منزلیں طے کرنے والے ملک کی پیٹھ میں خنجر گھوپنے کی طرح تھا، ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل دراصل پاکستان کی آزادی، خود مختاری اور خودداری کے خلاف گھناؤنی سازش تھی۔
صدر آصف علی زرداری کامزید کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہم بغیر کسی خوف اور گھبراہٹ کے پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے جدوجہد کریں گے، یہ دھرتی ہمارے لیے مقدس ہے ہم اس دھرتی کو جنت جیسا بنائیں گے.
8 فروری ووٹ کی طاقت سے بلاول کو وزیر اعظم بنانا ہے،آصفہ بھٹو
آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری پہنچ کر خطاب کیا،
ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .
نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں
عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ
آصفہ بھٹو زرداری کو فرسٹ لیڈی بنانےکا اصولی فیصلہ
پیپلز پارٹی نے 108 صفحات پر مشتمل تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا
بھٹو صدارتی ریفرنس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری
ہمارا بھٹو تو واپس نہیں آئے گا، ہمیں امید ہے غلط فیصلے کو غلط کہا جائے گا
سپریم کورٹ کے ہاتھ 40 برسوں سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے لہو سے رنگے ہوئے
بھٹو کو ایک غیرشفاف عدالتی کارروائی کے ذریعے پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی،وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ 4 اپریل 1979 کو وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو ایک غیرشفاف عدالتی کارروائی کے ذریعے پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔ چوالیس سال بعد سپریم کورٹ نے اس تاریخی غلطی کا ازالہ کیا لیکن ذوالفقار علی بھٹو کے اہل خانہ اور کارکنوں کے لئے اس ناقابل تلافی نقصان کا ازالہ محض آنسو اور نہ ختم ہونے والا افسوس ہے۔ ہم ذوالفقارعلی بھٹو کی ملک وقوم کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور تمام وابستگان کے لئے صبر کی دعا کرتے ہیں۔
پاکستان کو ایک رول ماڈل مسلم ملک بنانا چاہتا ہوں،بلاول
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام جاری کیا ہے، بلاول بھٹو زرداری نےشہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کے 45 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج قوم جب اپنے عظیم لیڈر کا یومِ شہادت منا رہی ہے تو دکھ سے بھرا کسی حد تک ایک اطمینان ہے،اطمینان یہ ہے کہ نظامِ انصاف نے بالآخر شہید بھٹو کی شہادت میں اپنے شریک کردار کا اعتراف کردیا،شہید بھٹو کے المناک عدالتی قتل کے 45 سال بعد یہ اعتراف عوام کے دل اور تاریخ کے فیصلے کا عکاس ہے،سپریم کورٹ کا آبزرویشن بلاشبہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے موقف کی عدالتی توثیق کے مترادف ہے،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا موقف تھا کہ شہید بھٹو کو ایک مذموم سازش کے تحت عدالتی ظلم و ستم کا شکار بنایا گیا،صدر مملکت آصف علی زرداری کو شہید بھٹو کیس میں صدارتی ریفرنس دائر کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،صدر آصف علی زرداری کی جانب سے سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کا دائر کرنا قومی تاریخ کی ایک اہم پیشرفت تھی،شہید بھٹو کیس میں صدارتی ریفرنس درست وقت پر درست اقدام کے مترادف ہے،شہید بھٹو کو انصاف دلانے کے لئے صدر آصف علی زرداری کے غیر متزلزل عزم نے ایک اہم سنگ میل عبور کرنے کی بنیاد رکھی،شہید بھٹو کیس میں صدارتی ریفرنس نے ملک کے عدالتی سفر میں گہری پیش رفت کی راہ ہموار کی ہے،شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان کے سماجی و سیاسی منظرنامے میں خدمات بے مثال ہیں،پاکستان کے تمام اسٹریٹجک بیانیہ و اثاثوں کے بنیادی ستونوں کو قائم کرنے میں شہید بھٹو کا کلیدی کردار ہے،ملک کے متفقہ آئین کی تشکیل سے لے کر جوہری پروگرام اور زرعی و صنعتی اصلاحات قائدِ عوام کے تحفے ہیں،پاکستان چین دوستی اور امت مسلمہ کے ساتھ پائیدار شراکت داری کو فروغ دینے کی شکل میں شہید بھٹو کی لیگیسی ہر سمت میں قائدانہ رہی،اگرچہ سپریم کورٹ کی قائد عوام کی بے گناہی کے متعلق گواہی پارٹی کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے،لیکن شہید بھٹو کے مشن کو پایئہ تکمیل پر پہنچانے کا سفر اب بھی جاری ہے،میں آئین، پارلیمانی بالادستی اور جمہوریت کو برقرار رکھنے اور پاکستان کو خوشحالی، ترقی اور مساوات کی طرف لے جانے کے لیے پرعزم ہوں،میں اپنے نانا شہید بھٹو اور والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے غیر متزلزل عزم سے رہنمائی لیتے ہوئے پاکستان کو ایک رول ماڈل مسلم ملک بنانا چاہتا ہوں،ہم اپنے عزم و استقلال اور جدوجہد کے ذریعے پوری قوم کے لیے یکساں انصاف اور خوشحالی کی راہ ہموار کریں گے،