طالبہ زیادتی کیس، ملزمان نے نکاح نامہ پیش کر دیا

0
248
crime

پنجاب کے شہر بہاولنگر میں طالبہ کو اغوا کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے

طالبہ سے زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزم نے پولیس کو نکاح نامہ پیش کردیا، پولیس حکام کے مطابق نکاح نامے کے اصلی یا نقلی ہونے سے متعلق تفتیش جاری ہے،ملزمان کے خلاف درج ایف آئی آر میں متاثرہ لڑکی نے بتایا تھا کہ ملزمان نے اس سے کئی کاغذات پر زبردستی انگوٹھا لگوایا تھا،

واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا،اسلامیہ یونیورسٹی کی طالبہ کو اغوا کیا گیا اور مبینہ طور پر اس کے ساتھ زیادتی کی گئی، طالبہ کو رکشہ ڈرائیور نے اپنے دوستوں کی مدد سے اغوا کیا تھا، ملزمان نے طالبہ کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر بھی بنائی تھی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا تھا،مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ رکشہ ڈرائیور نے ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے ویڈیو اورتصاویر بھی بنائیں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نےبہاولنگر میں یونیورسٹی طالبہ کے اغوا اور اجتماعی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیا تھا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے رپورٹ طلب کرلی گئی،وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لانے کا حکم بھی دیا تھا.

جامعہ کراچی کے واش روم سے طالب علم کی لاش برآمد،پوسٹمارٹم کی رپورٹ آ گئی

دوران سفر جہازکے واش روم میں "گھناؤنا کام” کرنیوالا گرفتار

عمران خان کے سیل کے سامنے واش روم پر کوئی کیمرہ نہیں ہے. سرفراز بگٹی

کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

عبدالقوی باز نہ آئے، ایک اور نازیبا ویڈیو وائرل

اپنی ہی بیوی کو نازیبا ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی دینے والاپہنچا جیل

ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ

اسلامیہ یونیورسٹی منشیات، نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہونے کے کیس میں پیشرفت

نرس کے ساتھ زیادتی،ڈاکٹر نے نازیبا ویڈیو بھی بنا لی

نازیبا ویڈیو بنا کر ساس کو بلیک میل کر کے زیادتی کرنیوالا گرفتار

Leave a reply