پاکستان کی برآمدات 30 ارب ڈالر سے 100ارب ڈالر تک پہنچانے کی ضرورت

چینی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر کابینہ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد
0
60
Ahsan Iqbal

اسلام آباد:چینی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر کابینہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ کابینہ کمیٹی میں 9 وفاقی وزراء شامل ہیں۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی جانب سے سی پیک توانائی منصوبوں کے ضمن میں خود مختار آئی پی پیز کی واجب الادا رقوم جلد جمع کرانے کی ہدایت جاری کیں جبکہ اجلاس میں رشکئی خصوصی اقتصادی زون کو سستی بجلی کی فراہمی پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ رشکئی سپیشل اکنامک زون کی جانب سے بجلی کی تقسیم اور فراہمی کے لیے نیپرا کے لائسنس کے لیے درخواست جمع کروا دی گئی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں۔ علاقائی مسابقت میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لئے چینی اور دیگر ممالک سے ہونے والی سرمایہ کاری کے لیے موجودہ مراعات پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی جانب سے بورڈ آف انویسٹمنٹ کو بنگلہ دیش، ہندوستان، ویتنام، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ میں قائم خصوصی اقتصادی زونز کا تحقیقاتی مطالعہ کرنے کئی ہدایت بھی جاری کیں۔ جبکہ انہوں نے ان ممالک کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کو دی جانے والی سہولیات اور مراعات کا جائزہ لینے اور ان کے کامیاب تجربات سے سیکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔وفاقی وزیر نے وزارت تجارت کو ایکسپورٹ پروسیسنگ گروپس کی استعداد کار بڑھانے کے لئے خصوصی تحقیقی مطالعہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ جبکہ انہوں مزید کہا کہ وزارت تجارت پاکستان کی برآمدات کو 30 ارب ڈالر سے 100ارب ڈالر تک پہنچانے کے لیے منصوبہ عمل بنائے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہماری قومی سلامتی اور پائیدار اقتصادی ترقی کا مستقبل برآمدات میں اضافے سے جڑا ہے، جدید صنعتی ترقی کے عالمی ماڈل میں برآمداتی شرح نمو کلیدی حیثیت رکھتی ہے،نجی کمپنیاں ہر سال اربوں روپے کماتی ہیں لیکن ان کی بیلنس شیٹ کے اعداد و شمار ملکی اقتصادی ترقی خاطر خواہ مددگار ثابت نہیں ہوتے۔ ہمارے ہاں نجی کمپنیاں اور کاروباری ادارے محض اپنے فائدے کے لیے لابنگ کرتے نظر آتے ہیں۔

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

Leave a reply