پاکستانیوں کی محبت اور چاہت کا عالم، ارطغرل غازی بھی پاکستان آنے پر ہوئے مجبور

باغی ٹی وی : پاکستان میں ملنے والی مقبولیت اور پیار کی وجہ سے ارطغرل ڈرامہ سیریل کے مرکزی کردار اور ہیرو ارطغرل(اینجن آلتن) نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی .انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ، مجھےپاکستان سے محبت ہے. اور میں امید کرتا ہوں کہ جلد آپ کے پاس حاضر ہوں گا تاکہ آپ سے ملاقات کرسکوں ،

اینجن آلتن یعنی ارطغرل نے کہا ہمیں دیکھنے کے لیے آپ کا بہت شکریہ ، واضح رہے کہ اس سے پہلے ارطغرل ڈرامے کے دیگر اداکار جن میں‌ خواتین اداکارئیں بھی شامل ہیں‌. انہوں نے بھی پاکستان آنے کا اظہار کیا ہے .

ارطغرل غازی ڈرامہ عالمی ریکارڈکیجانب،پاکستان اورپی ٹی وی کی فضا تبدیل،پی ٹی وی پاکستان کانمبرون چینل بن گیا،ترک میڈیا


اس سے پہلے پاکستانیوں کے اسی پیار اور محبت کا جواب دینے کے لیے ڈرامے ارطغرل غازی کا کردار دوآن ایلپ نبھانے والے جاوید جیتن گُنیرکا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی ناظرین سے ملنے والے پیار اور محبت کے بہت مشکور ہیں۔ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ پاکستان میں اس ڈرامے پر اتنا مثبت رسپانس مل رہا

حالات ٹھیک ہوتے ہی پاکستان آوں گا یہ میرا دوسرا گھر ہے، ارطغرل غازی کے دوآن الپ کا پیغام


پاکستانی ارطغرل کا خیبر پختونخواہ میں شاندار استقبال
واضح‌رہے کہ ارطغرل غازی‘ کو پی ٹی وی پر نشر کیے جانے کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے بھی خصوصی پیغام جاری کیا اور انہوں نے ترک ڈرامے کو نہ صرف اسلامی بلکہ پاکستانی ثقافت و تاریخ کے بھی قریب قرار دیا تھا. وزیر اعظم عمران خان نے خصوصی ویڈیو میں ’ ارطغرل غازی‘ کو نشر کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لازم ہوگیا تھا کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کیا جائے تاکہ پاکستان کی نئی نسل اپنی تاریخ سے وابستہ ہو۔

Shares: