حالات ٹھیک ہوتے ہی پاکستان آوں گا یہ میرا دوسرا گھر ہے، ارطغرل غازی کے دوآن الپ کا پیغام

0
49

لاہور: ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان کے بعد ‘دوآن ایلپ’ کا پاکستانیوں کے نام پیار بھرا پیغام ،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مشہورہونے والے ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کے دوسرے مرکزی کردار’دوآن ایلپ’ نے پاکستانیوں کی طرف سے محبت بھرے جزبات کا محبت بھرا پیغام دے کر ناظرین کو خوش کردیا ہے ،

اطلاعات کے مطابق ان دنوں پاکستان ٹیلی وژن نیٹ ورک پر اردو زبان میں نشر ہونے والے انتہائی مقبول ترک ڈرامہ ‘ارطغرل غازی’ کے کردار بھی پاکستان میں کافی پسند کیے جا رہے ہیں۔

پاکستانیوں کے اسی پیار اور محبت کا جواب دینے کے لیے ڈرامے ارطغرل غازی کا کردار دوآن ایلپ نبھانے والے جاوید جیتن گُنیرکا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی ناظرین سے ملنے والے پیار اور محبت کے بہت مشکور ہیں۔ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ پاکستان میں اس ڈرامے پر اتنا مثبت رسپانس مل رہا

جب ہم نے جاوید سے پوچھا کہ وہ پاکستان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں اور انہیں پاکستان کیسا لگتا ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ پاکستان ان کے دوسرا گھر ہے، یہ ترکی میں ان کے پاکستانی دوستوں کا گھر ہے لہٰذا وہ بھی اسے اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

ڈرامے میں دوآن مرکزی کرداروں میں سے ایک ہے۔ وہ ڈارمے کے ہیرو ارطغرل کے تین جانباز ایلپز اور قریبی دوستوں میں سے ایک ہیں۔

ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ ان ایپلز کی مدد سے ارطغرل نے کئی جنگیں جیتیں۔ ڈرامے میں جنگوں کے مناظر عمدگی سے فلمائے گئے ہیں، بالخصوص تلوار بازی کا بہترین مظاہرہ دیکھنے کو ملتا ہے۔

جاوید نے بتایا کہ انہوں نے پہلے سیزن کی شوٹنگ سے قبل چھ ماہ تک تلوار بازی سیکھی تھی۔

انہوں نے انتہائی مشکل سے اردو میں اپنے پاکستانی مداحوں کو پیغام دیا کہ وہ جلد ہی پاکستان آئیں گے، تب تک سب لوگ اپنا خیال رکھیں، گھروں میں رہیں اور ارطغرل غازی دیکھتے رہیں۔

یاد رہےکہ اس سے پہلے پاکستان میں اپنی مقبولیت کا سکؑہ جمانے والے ترک ڈرامے "ارتغل غازی” کی مرکزی کردارجسے حلیمہ سلطان کے نام سے اب ہرکوئی جانتا ہے، نے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا تھا اوراس بات کی خواہش کا اظہارکیا تھا کہ وہ بہت جلد پاکستان آئیں گی

Leave a reply