پاکستان کی جانب سے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
باغی ٹی و ی : ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے سے سعودی عرب کے علاقے جیران میں شہری عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ حوثی باغیوں کے حملے میں سویلین بھی زخمی ہوئے۔
#Pakistan strongly condemns attack by Houthi militia that resulted in civilian injuries & damage to civilian property in Jazan Region of Saudi Arabia.
🇵🇰 reiterates its full support & solidarity with KSA against any threats to its security & territorial integrity.@KSAmofaEN— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) September 21, 2020
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی، اس کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
واضح رہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر ہونے والے حملے میں 5 افراد زخمی ہوگئے،اے ایف پی کے مطابق یہ حملہ صوبہ جزان پر ہوا اور اس میں 5 عام شہری نشانہ بنے ہیں،اسپتال انتظامیہ کے مطابق ان افراد کو معمولی زخم آئے ہیں،حملے میں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے،حوثیوں کی جانب سے جس گائوں پر حملہ کیا گیا فوری طور پر اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا،حوثیوں کی جانب سے فوری طور پر اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔








