وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بھی خصوصی شرکت کی-
باغی ٹی وی : وزیراعظم شہبازشریف نے تقریب سے خاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت باعث فخر ہے ،امیدہے دوست ممالک کےکیڈٹ اپنی افواج میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے،کمیشن حاصل کرنے والے کیڈیٹس اور شپ مین کے والدین مبارکباد کے مستحق ہیں ،خوشی ہےکہ آج کمشننگ پریڈمیں خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں-
انہوں نے کہا کہ خواتین کی کمشننگ ملک کی دیگر خواتین کے لیے مشعل راہ ہوگی، پاکستان نیول اکیڈمی دوست ممالک کے کیڈ ٹس کو بہترین تربیت فراہم کر رہی ہے، ہماری افواج جیو اسٹریٹیجک ماحول میں قومی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیارہیں، تمام مسلح افواج کسی بھی ملک کی جانب سے جارحیت کا بھر پور جواب دینے کے لیے تیار ہیں-
انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی ملک کی سرحدوں کا دفاع کرنے والی ایک مضبوط فورس ہے،ملکی دفاع مضبوط بنانےپرقوم کومسلح افواج پرفخرہے،میری ٹائم بارڈرزکی حفاظت میں پاک بحریہ کااہم کردارہے،پاکستان بحریہ ملکی سمندری دفاع میں اہم کردار ادا کررہی ہے،ہمیں مضبوط بحریہ کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے،پرامن، بقائے باہمی اور ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات پر یقین رکھتے ہیں-
وزیراعظم نے کہا کہ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،قومی ترقی کےتمام منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنا ہے ،غلطی سے سبق سیکھ کر محنت اورلگن سے اپنا مقام حاصل کرسکتے ہیں،قائداعظم پاکستان کو دنیا کےلیے رول ماڈل کے طور پر چاہتے تھے،پر امن ماحول میں ہی ترقی کا حصول ممکن ہے،پاکستان کی مسلح افواج ہرخطرےسےنمٹنےکی صلاحیت رکھتی ہیں-
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاک بحریہ کو تمام ضروری وسائل مہیا کرے گی،پاک بحریہ کے دوست ممالک سے مشترکہ منصوبے اس کی صلاحیت میں اضافے کا باعث بنیں گے،وزیر اعظم نے کہا کہ میری ٹائم مفادات کے تحفظ کے لیے بحریہ کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا اولین ترجیح ہے-
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں کراچی آمد پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعظم کا استقبال کیا وزیراعظم شہباز شریف اپنے ایک روزہ دورے میں اتحادی جماعت ایم کیو ایم کےوفد سے ملاقات کریں گے جب کہ ان سے (ن) لیگی رہنماؤں کی بھی ملاقات ہوگی وزیر اعظم شہباز شریف سابق صدر آصف زرداری سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت بھی کریں گے۔