پاکستان کی پہلی ریسکیو اور ریلیف ٹیمیں ترکی پہنچ گئیں

0
55
rescuu

وزیرمذہبی امور مفتی عبدالشکور سے شام کے سفیر ڈاکٹر رمیز الراعی کی ملاقات ہوئی ہے

دونوں رہنماوں کے مابین دو طرفہ امور اور زیارت منیجمنٹ پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا، مفتی عبدالشکور کا کہنا تھا کہ زلزلے میں اموات اورتباہی پرشامی بھائیوں اورحکومت سے تعزیت کرتے ہیں، شام کی سرزمین دینی وثقافتی مرکزرہی،اسلام کیلئے بے حد خدمات سرانجام دیں وزارتِ مذہبی امورپاکستانی زائرین کے نظام کومربوط اوربہترکرناچاہتی ہے سفیر ڈاکٹر رمیز الراعی کا کہنا تھا کہ شامی حکومت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے،شامی عوام کو شدید معاشی اور جنگی خطرات کا سامنا رہا، اب بیشتر حصہ پر امن ہے،شامی حکومت مسائل کے حل اور تعمیر نو کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے

دوسری جانب پاکستان کی پہلی ریسکیو اور ریلیف ٹیمیں منگل کی صبح ترکی پہنچ گئی ہیں۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق پاک فوج کے اربن سرچ اینڈ ریسکیو (یو ایس اے آر) کے 33 رکنی دستے پر مشتمل سی 130 آج ترکی کے شہر ادانا پہنچ گیا ہے ، ترک ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اے ایف اے ڈی کے ساتھ مل کر ٹیموں کو فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں روانہ کیا جا رہا ہے، پاکستان یو ایس اے آر ٹیموں اور امدادی سامان کی تعیناتی کے ساتھ اپنی بچائو اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گا پاکستانی قوم آزمائش کی اس گھڑی میں ایک بار پھر اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے

پاکستان ریسکیو ٹیم ترکیہ پہنچ گئی ترجمان ریسکیوکے مطابق کمانڈر پاکستان ریسکیو ٹیم ڈاکٹر رضوان نصیر ہیں، اسپیشل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی پہلی ترجیح بلڈنگ میں ٹریپ لوگ ہوتے ہیں،51 رکنی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم انٹرنیشنل ریسپانس کا حصہ ہے، ریسکیو کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم سمارٹ ماڈرن ٹولز ساتھ لے کے گئی ہے، پاکستان سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم یونائیٹڈ نیشن انسراگ سے سرٹیفائیڈ ہے،ریسکیو ٹیم سرچ، ٹیکنیکل ریسکیو، روپ (Rope) ریسکیو، میڈیکل ٹیم، کمانڈ سپورٹ ، کوارڈینیشن و کمیونیکیشن اور لاجسٹک ٹیم پہ مشتمل ہے، مشکل کی اس گھڑی میں ریسکیو ترک بھائیوں کیساتھ ہے

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت

علاوہ ازیں ترک سفارتخانے نے ملک میں تباہ کن زلزلے کے فوری بعد پاکستان جانب سے فوری امداد اور بھرپور حمایت پر شکریہ کا اظہار کیا ہے۔ ترکیہ کے سفارتخانے کے ایک ٹویٹ کے مطابق پاک فوج کی یو ایس اے آر ٹیموں کو لے کر پاک فضائیہ کا ایک طیارہ امدادی سامان لے کر بحفاظت اڈانا پہنچ گیا ہے۔ ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ ہم زلزلہ کے بعد فوری امداد پر پاکستان میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا 50 رکنی ریسکیو ٹیم ترکیہ بھجوانے کا اعلان

ترکیہ میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں جن میں ایک جیل بھی شامل ہ

ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی

ترکیہ میں زلزلہ متاثرین سخت مشکلات کا شکار ہیں-

Leave a reply