پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹراپسلانٹ ہسپتال کب فعال ہوگا؟ دائر درخواست پر سماعت

0
48

لاہور :لاہور ہائی کورٹ میں لاہور میں زیرتعمیر پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ ہسپتال کو فعال بنانے کے لئے دائردرخواست کے حوالے سے آج اہم سماعت ہوئی جس میں اس ہپستال کو فنکشنل کرنے کےحوالے سے حکومت اور عدالت کے درمیان گفتگو ہوئی

لاہور ہائی کورٹ میں‌ پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ ہسپتال کی ورکنگ پوزیشن کے حوالے سے دائر درخواست کے جواب میں پنجاب حکومت کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرا دیاگیا، پنجاب حکومت کی طرف سے بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پرپی کے ایل آئی ہسپتال پچانوے فیصدفعال ہوچکا ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ پچھلے دوسال کے عرصہ میں ہسپتال میں چار لاکھ نوے ہزار مریضوں کو طبی امداد دی گئی۔ اس کے علاوہ اس ہسپتال میں مریضوں کو تمام طبی سہولیات دی جارہی ہیں۔

عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ ہسپتال میں سپریم کورٹ کے حکم کے تحت رواں سال جگرکی پیوندکاری کاآغاز کردیا گیا ہے۔ خوشی کی بات یہ کہ اب تک جگرکی پیوندکاری کےتین کامیاب آپریشن ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس کیس کی سماعت جستس امیر بھٹی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی نے ، اس کیس میں حکومت پنجاب کا جواب بائیس صفحات پر مشتمل ہے،عدالت نے کیس کی سماعت پندرہ نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیا

Leave a reply