باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آج اسلاموفوبیا کیخلاف عالمی دن منانے کی پھر بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اسلاموفوبیا کیخلاف بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے آواز اٹھائی،پاکستان کی اسلاموفوبیا کیخلاف قرارداد نیامے میں او آئی سی اجلاس میں منظور ہوئی،او آئی سی کی جدوجہد اربوں مسلمانوں کے جذبات کی عکاس ہے،پاکستان اسلاموفوبیا کیخلاف منانے کیلئے او آئی سی کیساتھ کھڑا ہے، او آئی سی گروپ کا اسلاموفوبیا کیخلاف بدھ کو نیویارک میں تقریب ہوگا،اسلاموفوبیا کے باعث دنیا بھر میں مسلم اقلیتیں شدید متاثر ہو رہی ہیں، پاکستان ہمیشہ عالمی سطح پر ثقافتوں اور تہذیبوں میں بہتر تعلق کیلئے کوشاں رہا،ہم عالمی برادری کو ہم آہنگی اور تعاون کا پیغام دینا چاہتے ہیں،ہم پرامن بقائے باہمی، بین المذاہب اور ثقافتی ہم آہنگی کیلئے پرعزم ہیں،
اسلاموفوبیا کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا بیان قابل ستائش،ترک وزیر خارجہ کی تعریف
بھارت میں اسلاموفوبیا، مسلمانوں سے نفرت کی بازگشت خلیجی ممالک میں بحث جاری
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلاموفوبیا کا خاتمہ کرنے کے لیے عالمی یوم منانے کا اعلان کیا جائے۔ کورونانے دنیاکوایک دوسرےسےقریب ہونے کا موقع فراہم کیا لیکن افسوس اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے بجائے مختلف ممالک نے اسلام مخالف جذبات کو بھڑکایا اورمسلمانوں کو بے دردی سے نشانہ بنایا گیا،مزارات کو توڑا گیا، کسی ملک میں ہمارے نبی ﷺ کی توہین کی تو کسی ملک میں قرآن پاک کے بے حرمتی کی گئی اور یہ سب کچھ آزادی اظہار رائے کے نام پر کیا گیا، چارلی ہیبڈو میں دوبارہ شائع ہونے والے گستاخانہ خاکے اس کی مثال ہیں۔
بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کو روکنے کے لئے پاکستان کا اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ