پاکستان کے لئے جاسوسی کے الزام میں ایک اور بھارتی فوج کا سپاہی گرفتار

0
111
pic.urdu.news18.com

پاکستان کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک اور بھارتی فوج کا سپاہی گرفتار کر لیا گیا

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے بھارتی فوج کو ہنی ٹریپ کیا ، بھارت کی جے پور انٹیلی جنس یونٹ کی پولیس نے بھارتی فوجی اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے اور کہا ہے کہ آئی ایس آئی کی دو خواتین اس سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں تھیں اور حساس معلومات لے رہی تھیں، گرفتار فوجی کی شناخت شانتی موئے رانا کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق مغربی بنگال سے ہے اوروہ مارچ 2018 میں بھارتی فوج میں بھرتی ہوا تھا،

جے پور انٹیلی جنس یونٹ کی پولیس کے مطابق شانتی گزشہ چند ماہ سے سوشل میڈیا کے ذریعے دو خواتین سے رابطے میں تھا جن کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ آئی ایس آئی کی تھیں، خواتین نے خود کو ملٹری انجینئرنگ سروس اور نرسنگ سروس میں کام کا بتایا اور اپنے نام انکیتا اور نشا بتائے، سوشل میڈیا پر دوستی گہری ہوئی اور خواتین کے نام سے بنائی ہوئی آڈیز سے بھارتی فوجی شانتی کو ہنی ٹریپ کر لیا گیا، بھارتی فوجی اہلکار کو پیسے کا لالچ دیا گیا اور خفیہ دستاویزات اور حساس تصاویر مانگی گئیں،

ڈی جی انٹیلی جنس امیش مشرا نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن سرحد کے نام سے چلائے جانے والے آپریشن کے تحت پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کی جاسوسی کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جاتی ہے اس میں فوجی اہلکار شانتی موئے رانا کے پاکستانی خواتین ایجنٹوں کے ساتھ رابطے میں ہونے کی اطلاع ملی تھی اس پر شانتی موئے کو 25 جولائی کو حراست میں لیا گیا اب اس سے تحقیقات جاری ہیں،

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ، ماضی میں بھی کئی بھارتی فوجی اہلکار اس طرح گرفتار ہو چکے ہیں، بھارتی فوج میں سوشل میڈیا پر پابندی ہے اسکے باوجود فوجی اہلکار سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں

لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

Leave a reply