پاکستان کو دو چیزیں کھا گئیں، کون کونسی؟ فروغ نسیم نے بتا دیا،اسلام آباد بار کیلیے کیا گرانٹ کا اعلان

0
34

پاکستان کو دو چیزیں کھا گئیں، کون کونسی؟ فروغ نسیم نے بتا دیا،اسلام آباد بار کیلیے کیا گرانٹ کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر قانون فروغ نسیم نے اسلام آباد بار کے لیے 50لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان کر دیا

ڈسٹرکٹ بار اسلام آباد نے وفاقی وزیر فروغ نسیم کے لیے تاحیات ممبرشپ کا اعلان کر دیا،اسلام آباد بار کے صدر ظفر کھوکھر نے بیرسٹر فروغ نسیم کو ممبرشپ سرٹیفکیٹ پیش کیا

اس موقع پر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ میڈیا کے دوست ناراض ہوتے ہیں لیکن وکلا کمیونٹی کو وکلا گردی کہناٹھیک نہیں،وکلا برادری کو بھی ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس سے ہماری برادری پر حرف آئے،رواں سال اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح ہوگا،بار کو آزادہونا چاہیے، تاکہ عدلیہ آزاد ہو،وکلاء کے لیے سہولتی سنٹر کے قیام کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے ،اسلام آباد میں صوبوں کی طرح ایڈیشنل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ہو گا

عدلیہ کے خلاف بیان بازی برداشت نہیں، وزیراعظم، اٹارنی جنرل سے استعفیٰ مانگا گیا تھا، وزارت قانون

خالد مقبول صدیقی کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ فاروق ستار نے اٹھائے سوالات

اتحادی جماعت کے رکن کا وزارت سے استعفیٰ، حکومت نے کس سے رابطہ کر لیا؟ اہم خبر

فروغ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو دو چیزیں کھا گئیں، پہلی کرپشن، دوسرا تعصب، دہشت گردی اور دوسری چیزیں بعد میں آتی ہیں،ججزکی روٹیشن کےاسلام آباد بار کےمطالبے پرعمل کےلیےکمیٹی بنائیں،ڈسٹرکٹ بار ہمیں کچھ بتائے کہ اس گرانٹ کو ہم کیسے بڑھا سکتے ہیں

وفاقی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ یب قانون میں ترمیم کر کے اختیارات کے ناجائز استعمال کو ختم کرنا ہے، صرف وہی ترمیم کرینگے جو پاکستانی عوام کے حق میں ہو ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی اپنے ادوار میں ترمیم نہیں کر سکیں.

استعفیٰ دے رہا ہوں یا نہیں؟ فروغ نسیم خود میدان میں آ گئے، انور منصور بارے کیا کہا؟

Leave a reply