پاکستان کو ملی ایک اور سفارتی کامیابی، امین اسلم نے کیا پیغام جاری کیا؟ پاکستان کو عالمی ماحولیاتی فنڈ کی سربراہی مل گئی ہے، گرین کلائمیٹ فنڈ کی سربراہی ملنا ملک کیلئے بڑااعزاز ہے

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کے مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی ماحولیاتی فنڈ کی سربراہی مل گئی ہے، گرین کلائمیٹ فنڈ کی سربراہی ملنا ملک کیلئے بڑااعزاز ہے، پاکستان ماحولیات کے سب سے بڑے عالمی فنڈ کو چیئر کرے گا، جس سے پاکستان کو فنڈز کے حصول میں بھی آسانی ملے گی۔

جمعہ کو جاری ویڈیو پیغام میں ملک امین اسلم نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے زیر انتظام عالمی ماحولیاتی فنڈ کے 12رکنی بورڈ کا سربراہ ہو گا، پاکستان کے نعمان بھٹی اس کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔

پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم میں سفارتی کامیابی پر بھارتی برہم

خان کے مودی کو خط کا جواب، راجناتھ نے دی دھمکی، کہا پاکستان میں ہر طرح کی کاروائی کرسکتے ہیں

مشیر ماحولیات نے کہا کہ گرین کلائمیٹ فنڈ کی سربراہی پاکستان کو ملنا بڑااعزاز ہے، پاکستان ماحولیات کے سب سے بڑے عالمی فنڈ کو چیئر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ممالک 100ارب ڈالر کا فنڈ مختص کریں گے، پاکستان اب تک 140ملین ڈالرز کا فنڈز لے چکا ہے، گرین کلائیمٹ فنڈ کی سربراہی ملنے سے پاکستان کو مزید فنڈز کا حصول آسان ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مزید فنڈز سے پاکستان دس ارب درخت اگانے کے لئے بھی معاونت حاصل کرسکے گا۔

Shares: