پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم میں سفارتی کامیابی پر بھارتی برہم

0
46

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پاکستان اور انڈیا دونوں ممالک کے وزراء اعظم نے شرکت کی، پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا استقبال کرغزستان کے وزیراعظم اور مودی کا استقبال نائب وزیراعظم نے کیا جس پر بھارتی سیخ پا ہیں.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان شرکت کے لئے بشکیک پہنچے تو کرغزستان کے وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا جبکہ دوسری جانب مودی پہنچے تو کرغزستان کے نائب وزیراعظم نے بھارتی وزیراعظم کا استقبال کیا.شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے دوران بھارتی وزیراعظم مودی سائیڈ لائن پر اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان چینی اور روسی صدر کے قریب نظر آئے، گروپ فوٹو میں مودی کنارے پر اور عمران خان روسی صدر کے ساتھ کھڑے ہیں. کھانے میں بھی روسی صدر اور وزیراعظم عمران خان ایک ساتھ بیٹھے اور بات چیت ہوتی رہی، سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد بھارتی سیخ پا ہو چکے ہیں. بھارتیوں نے خود اسے بھارت کی سفارتی ناکامی قرار دیا.

بھارت کے پروفیسر اشوک سوائیں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کی آبادی پاکستان سے ایک ارب سے بھی زیادہ ہے ، بھارت کی معیشت کا حجم 8 ٹریلین ڈالر (پی پی پی ) ہے جو پاکستان سے کہیں زیادہ ہے لیکن یہ سمجھ نہیں آرہی کہ انڈیا کے عظیم لیڈر نریندر مودی کا کرغزستان کے نائب وزیر اعظم اور پاکستان کے وزیر اعظم کا میزبان ملک کے وزیر اعظم نے استقبال کیوں کیا؟
https://twitter.com/ashoswai/status/1139536980448952322

بھارتی پروفیسر کی جانب سے ٹویٹر پر سوال کے بعد ابھینو جھا نامی بھارتی شہری نے کہا کہ کرغزستان کی جانب سے ممکنہ طور پر یہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ انڈین میڈیا کو اس بات کا پتا ہی نہیں چلے گا کہ مودی کا وزیر اعظم نے استقبال کیا یا نائب وزیر اعظم نے ، ہم لوگ صرف مودی کی شخصیت کے سحر میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ایک بھارتی صارف نے لکھا کہ چوکیدار کو ڈپٹی نے بھی ریسو کیا بڑی بات ہے

ایک پاکستانی صارف نے لکھا کہ کہاں چائے والا کہاں ھمارا کپتان۔ جیو عمران خان جیو پاکستان

Leave a reply