اسلام آباد:ہم سب ایک ہیں اس وطن کی حفاظت کے لیے ، پاکستانی سیاست قیادت نے ایف سی جوانوں پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کردی .

ایف سی جوانوں پر حملے کے نتیجے میں‌شہید ہونے والے فرزندان پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ جس طرح اس دھرتی کے سپوتوں نے اپنی جانیں قربان کرکے سرحدوں کی حفاظت کی ہے پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے. شہباز شریف کی شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے پاک فوج کی بارڈر پیٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

چیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے شمالی وزیر ستان کے علاقے میں سر حد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر اور جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وہاں ایف سی جوانوں پر ہونے والے حملے اور نتیجے میں فوجی جوانوں کی شہادت پر چیئرمین سینیٹ نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے وطن کے شہیدو تمہاری قربانیوں کے نتیجے میں‌آج پاکستان محفوظ ہے ،

‏وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں شہید 10 جوانوں کےاہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ بعض عناصر امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں آج کا سانحہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ہماری افواج اور سیکورٹی ادارے دہشتگردوں کے خلاف برسر پیکار ہیں،ہماری افواج مسلسل جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے بھی بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے پاک فوج پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہدا کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان ،وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار اور پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نیربخاری کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پاک فوج کے جوانوں پر حملہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ وطن کے لئے جان قربان کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Shares: