پاکستان میں سیلاب ، چینی صدر اور بھارتی وزیراعظم کا اظہار افسوس

0
43

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے چین پاکستان کو ہر ممکن مدد فراہم کرتا رہے گا۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے نام خیر سگالی کا پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے سیلاب متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

شی جن پنگ نے کہا کہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے چین پاکستان کو ہر ممکن مدد فراہم کرتا رہے گا، مجھے یقین ہے پاکستان کی حکومت اور عوام مشترکہ کوششوں سے سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پا لیں گے۔


دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے لکھا کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی دیکھ کر دکھ ہوا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہم متاثرین کے خاندانوں، زخمیوں اور قدرتی آفت سے جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔نریندر مودی نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی جلد بحالی اور معمول کی زندگی کی طرف لوٹنے کی امید کا اظہار کیا۔

پاکستان کے دوست ممالک نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کیلئے یقین دہانی شروع کردی

ترکی کے 4 ملٹری ایئرکرافٹ امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے، یو اے ای کے 2 جہاز امدادی سامان لے کر نور خان ایئربیس راولپنڈی پہنچ گئے،یو اے ای سے ایک اور جہاز امدادی سامان لے کر شام تک راولپنڈی پہنچے گا،چین سے 2جہاز امدادی سامان لے کر آئندہ 48 گھنٹوں میں پاکستان پہنچیں گے،بحرین سے ایک جہاز امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچے گا،امدادی سامان میں خیمے، ادویات اور کھانے پینے کی اشیا شامل ہیں،

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات حکام سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے رابطہ کیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر یو اے ای کے حکام نے 20 طیاروں پر مشتمل امدادی سامان پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھجوانے کا اعلان کیا ہے

Leave a reply