پاکستان میں کتنے لوگوں کو کورونا ویکسین لگ چُکی ہے؟ این سی او سی نے اعدادوشمار جاری کر دیئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی ) کے مطابق پاکستان میں اب تک 6 کروڑ سے زائد افراد کو انسداد کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر این سی او سی کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ ملک بھر میں اب تک 6 کروڑ 5 لاکھ 36ہزار 148 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔
Vaccine Statistics:
Vaccine administered across Pakistan on 3 Sep: 1,151,390
Total vaccine administered till now: 60,536,148
Pakistan crossed 60 Million doses benchmark! 🇵🇰— NFRCC (@NFRCCofficial) September 4, 2021
پیغام میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ روزملک میں 11 لاکھ 51 ہزار 390 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔
قبل ازیں این سی او سی کا کہنا تھا کہ وہ تمام افراد جن کی دوسری ڈوز کا مقرر وقت ہو چکا ہے وہ ہفتے کے ساتوں دن میسج کا انتظار کیئے بغیر کسی بھی ویکسین سینٹر سے اپنی دوسری ڈوز لگوا سکتے ہیں ۔اتوار کا دن خصوصی طور پر دوسری ڈوز کے لیے مقرر ہے۔
سی اے اے کی جانب سے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر نیا سفری ہدایت نامہ جاری
واضح رہے کہ سول ایو ی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے ہدایت نامے میں یکم اکتوبر سے بغیر کورونا ویکسی نیشن ہوائی سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے سی اے اے کے ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر کے بعد کورونا ویکسین کی دو ڈوزز لگانے والوں کو ہی سفر کی اجازت ہوگی جبکہ 17سال اور زائد عمر کے مسافروں پر بغیر کورونا سرٹیفکیٹ سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ہدایت نامے کے مطابق 17سال سے کم عمر افراد کو ویکسین سرٹیفکیٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔