باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک ریاض کی بیٹی کی جانب سے اداکاراؤں کے گھر میں گھس کر ان پر پٹرول چھڑکنے اور تشدد کرنے کے واقعہ پر صحافی برادری میں بھی غم و غصہ پایا جاتا ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اینکر پرسن جیسمین منظور کہتی ہیں کہ مجھے ویڈیو دیکھ کر افسوس ہوا کہ کس طرح جاہلوں کی طرح خواتین طاقت کے زور پر انکے گھر میں گھسیں، انکو شرم آنی چاہئے، کیا پاکستان کی سٹیٹ ان کی جاگیر ہے، ان لڑکیوںکو فوری انصاف ملنا چاہئے، انکے گھر میں توڑ پھوڑ اور پٹرول چھڑکنا یہ بہت خطرناک ہے، کرمنل چارجز لگنے چاہئے،
#ٹھیکےدار_کی_بیٹی Disgusting shameful these women better be arrested and the entire media should voice it strongly . Who are they to do this have they made a state with in state. Pakistan is not their Jageer they might have power to buy but not every one is for sale. #shame
— Jasmeen Manzoor (@jasmeenmanzoor) May 27, 2020
جیسمین منظور کا مزید کہنا تھا کہ آپ اپنے آُپ کو سمجھتے کیا ہیں، وزیراعظم اور انسانی حقوق کے وزیر ،میڈیا میں تھوڑی سی غیرت ہے تو اواز اٹھائیں ،یہ کل کسی کے گھر میں بھی گھس سکتی ہیں،اگر پٹرول سے آگ لگ جاتی تو کس کو جواب دیا جاتا، جو زبان استعمال کی گئی اس سے اندازہ ہو گیا ہے کہ آپ کی تعلیم کیسی ہے اور آپ کس خاندان سے ہو
ملک ریاض کی بیٹی نے شوہر کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والی اداکاراؤں کو آگ لگانے کیلئے مٹی کا تیل ڈال دیا
ملک ریاض کی بیٹی شوہر کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والی اداکاراؤں کے ساتھ غصے میں آ گئیں جس پر انہوں نے دو اداکاراؤں عظمیٰ خان اور ہما خان پر مٹی کا تیل ڈالا ہے، ملک ریاض کی بیٹی نے مٹی کا تیل ڈرانے کے لئے ڈالا ہے یا آگ لگانے کے لئے واضح نہیں ہو سکا
سوشل میڈیا پر تیل ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے،ملک ریاض کی بیٹی ، اپنے نجی محافظوں کے ساتھ زبردستی معروف ماڈل عظمہ خان کے گھر داخل ہوئی ، انہوں نے ماڈل پر پٹرول پھینک دیا اور اس کی بہن ہما خان اور عظمیٰ خان کو مبینہ طور پرجلانے کی دھمکی بھی دی۔
ملک ریاض کی بیٹی کی جانب سے اداکاراؤن پر تیل ڈالنے اور انہیں آگ لگانے کی دھمکی پر اداکارائیں خوفزدہ ہو گئیں،ملک ریاض کی بیٹی کے ساتھ موجود ایک خاتون ان اداکاراؤں کو دھمکیاں بھی دے رہی ہے