پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نےریسکیو آپریشن کرکے بحری جہاز کو مدد فراہم کی

0
28

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کاریسکیو آپریشن پی ایم ایس اے کی فوری جوابی کوششوں نے تجارتی بحری جہاز کو مدد فراہم کی- مورخہ 09 اگست 2021 کو میری ٹائم ریسکیو کوآرڈی نیشن سنٹر پاکستان کو ایک ایل این جی ٹینکر (GAS YODLA) کے بارے میں معلومات ملی جس میں عملے کے17 ارکان سوار تھے – یہ بحری جہاز 5 اگست2021 کو کیٹی بندر سے 15 ناٹیکل میل دور لنگر انداز ہوا۔ مشینری کی خرابی کی وجہ سے جہاز چلنے سے قاصر ہو گیا- مزید برآں یہ بھی پتہ چلا کہ جہاز کو ایندھن ، پانی اور رسد کی کمی کا بھی سامنا ہے- مورخہ09 اگست 21 کو ، پی ایم ایس اے نے اپنے جہاز رانی ایجنٹ سے مزید ضروری تفصیلات کے لیے رابطہ کیا تاکہ مصیبت زدہ جہاز کی مدد کے لیے ہنگامی منصوبے کو حتمی شکل دی جا سکے۔ اس کے مطابق پی ایم ایس اے نے اپنے بحری جہاز پی ایم ایس ایس سسبقت کو ذمہ داری سونپی کہ وہ فوری طور پرصورت حال کی نگرانی کرنے کے لئے روانہ ہو اور ضرورت کے مطابق امداد فراہم کرے۔ بعد میں ، پاک بحریہ کے ہوائی جہاز کی طرف سے یہ اطلاع دی گئی کہ ایل این جی ٹینکر اپنے دو اینکروں میں سے ایک کھو چکا ہے اور اس کے پاس صرف ایک اینکر باقی ہے۔ خطرناک صورتحال کے ممکنہ خطرے کو بھانپتے ہوئے جس کے نتیجے میں دوسرا اینکر ضائع ہو جاتا ہے ، پی ایم ایس اے نے جہاز رانی ایجنٹ کے ذریعے ایک ڈاؤ (AL KHALEEL-III) کا انتظام کیا جس کے ذریعے فعال طور پر مربوط اور ہنگامی ٹوئنگ انتظامات کیےگئے ۔ 12 اگست 21 کی رات جہاز کے قریب پہنچنے پر ، ڈاو نے جہاز کو ٹو کر لیا۔ لنگر پر وزن ڈالنے کے دوران ، جہاز اپنا دوسرا لنگر کھو بیٹھا اس طرح جہاز کو نوٹ انڈر کمانڈ قرار دے دیا گیا۔ دریں اثنا پی ایم ایس ایس کشمیر کو ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ ہنگامی صورت میں جہاز کو گہرے پانیوں میں لے جانے کے لیے حفاظت کرے اور ضروری مدد فراہم کرے تاکہ گراؤنڈنگ کے خطرے سے بچا جا سکے۔ فی الوقت ایل این جی ٹینکر پی ایم ایس ایس کشمیر کے زیرِ نگرانی ہے تاکہ اس کی کراچی آمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ضروری مرمت کے لیے ٹینکر کی جلد کراچی پورٹ ٹرسٹ آ مد متوقع ہےکراچی پورٹ ٹرسٹ کے ساتھ ضروری گفت و شنید بھی کی گئی ہے تاکہ مصیبت زدہ جہاز کو بندرگاہ پر ترجیحی بنیادوں پر ہینڈل کیا جا سکے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی ایم ایس اے اپنےمحدود وسائل کے باوجود اپنے کردار کے مطابق سمندر میں کسی بھی مصیبت کا جواب دینے کے لیے نگرانی اور ہم آہنگی کے لیے چوکس رہتا ہے۔

Leave a reply